احوال وطن

تنگاتورتی ضلع سوریاپیٹ میں جلسہ عام

نلگنڈہ: 8؍مارچ (راست) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ومدرسہ اسلامیہ عربیہ مسیح العلوم للبنین والبنات وانتظامی کمیٹی مسجدنور تعلقہ تنگا تورتی ضلع سوریاپیٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسہ تحفظ ایمان بعنوان ملک کے موجودہ حالات قرآن وحدیث کی روشنی میں اس کا حل زیر سرپرستی امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ وآندھیرا حضرت مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل المعروف جعفر پاشاہ صاحب سرپرست مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع سوریاپیٹ زیر صدارت حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین رحمانی قاسمی صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا زیر نگرانی محترم الحاج قاضی محمد اکرام اللہ صاحب ناظر القضاءة تلنگانہ منعقد ہوگا۔  مولانا محمد نجم الدین عامر حسامی صاحب امام وخطیب مسجد انبیاء حیدرآباد مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے تشریف لائیں گے۔ مدعو علمائے کرام حضرت مولانا محمد عبد العزیز صاحب ناظم مدرسہ تحفیظ القرآن الکریم وسرپرست جمعیۃ علماء ضلع سوریاپیٹ مولانا محمد عابد انجم رشادی صاحب ناظم مدرسہ جامعۃ الرشید نلگنڈہ  کے بصیرت افروز خطابات ہونگے اس اہم موقعہ پر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع سوریاپیٹ کے تحت چلنےوالے 15مکاتب قرآنیہ کے طلبہ وطالبات کا تعلیمی تقریری وتربیتی مظاہرہ بھی ہوگا بعد نماز ظہر طعام کا نظم رہے گا احاطہ مدرسہ میں خواتین کے لئے پردہ کا معقول نظم رہےگا۔ کنوینر جلسہ مولانامحمد عبدالاحد فلاحی صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ وناظم مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات تعلقہ تنگاتورتی ضلع سوریاپیٹ نے عامة المسلمین سے پر خلوص گزارش کی ہے کہ اس مقدس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت فرماکر ثواب دارین حاصل کریں۔ فون برائے رابطہ 9440039770

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×