احوال وطن

مدرسہ قاسم العلوم تانڈور میں تقریری مسابقہ کا انعقاد

تانڈور: 31؍جنوری (پریس ریلیز) مولانا عبدالرحمن اطہر قاسمی کے بموجب مدرسہ قاسم العلوم ( شہر تانڈور میں شعبہ عالمیت (للبنین)کا واحد ادارہ ہے یہ ایک غیر اقامتی (شہری) ادارہ ہے جس کا دو سال قبل شہر تانڈور میں قیام عمل میں آیا تھا جو الحمدللہ فعال عالم دین مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی(صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد)کی نظامت اور جیّد و باصلاحیت اساتذہ کرام کی نگرانی میں بحسن وخوبی خاموش انداز میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔
آج بتاریخ 31 جنوری 2020 بروز جمعہ بعد نماز مغرب مدرسہ قاسم العلوم کے طلباء کرام کا تقریری مسابقہ منعقد ہوا جس میں ادارہ کے تمام طلباء نے حصہ لیتے ہوئے مختلف سلگتے موضوعات پر اپنی تقریری صلاحیتوں کے جوہر دکھائے اور عمدہ تقاریر پیش کیں۔ مسابقہ کے اختتام پر اس مسابقہ میں امتیازی مقامات حاصل کرنے والے طلباء کرام کے درمیان مولانا محمد عبداللہ اظہر صاحب قاسمی (ناظم مدرسہ قاسم العلوم و صدر جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد) اور مولانا محمد آصف الدین صاحب رشیدی (صدر دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور) کے ہاتھوں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر ادارہ کے اساتذہ کرام،اولیائے طلباء کے علاوہ مقامی حضرات موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×