شخصیات

تعارفِ کتاب؛ مولانا محب الحق- نقوش وتاثرات

اس کتاب میں قدیم متھلا (بہار) کی مفصل تاریخ بیان کرتے ہوئے، اس کے صدر مقام ضلع مدھوبنی کی تاریخ، تہذیب، ثقافت، وہاں کی پینٹنگس، مذہبی مقدس مقامات، مدھوبنی کا علمی وادبی مقام، علماء مدھوبنی اور یہاں کے چند دینی مدارس کا ذکر کیا گیا ہے۔
پھر بسفی بلاک (ضلع مدھوبنی) میں واقع علماء اور حفاظ کی بستی ــ’’پروہی‘‘ کا مفصل تعارف، یہاں مسلمانوں کی آمد، برادریاں، اقتصاد اور معاش کی بنیاد، یہاں کے علماء اور صلحاء، یہاں کے مدارس،مساجدو عیدگاہ، عصری درس گاہیں، یہاں کے کھیت کھلیان، باغات، ندی، تالاب، قبرستان، اہل پروہی کی دینی اور مذہبی صورت حال اور دیگر عناوین پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی ہے۔
نیز اس کتاب میں امروہہ اور جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ کی تاریخ اور شخصیات پر بھی بھرپور کلام کیا گیا ہے۔
یہ کتاب مولانا محب الحق رحمہ اللہ (تلمیذ رشید حضرت مفتی نسیم احمد فریدی امروہی وسابق استاذ جامعہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد امروہہ) کی سوانح حیات ہے، جس میں ان کے خاندان اور زندگی کے مختلف ادوار پر سیر حاصل بحث کی گئی ہے، اساتذہ، تدریسی وتربیتی خدمات، دعوتی، ملی وسماجی خدمات، تصنیفات وتالیفات کے تعارف کے ساتھ، ان کی حیات مستعار کے روشن نقوش اور اخلاق واصاف کے اعلی نمونے قارئین کی خدمت میں پیش کیے گئے ہیں۔
حضرت مولانا محب الحق ؒ کی ذات وصفات اور خدمات وکارنامے کے حوالے سے لکھے گئے مشاہیر اور معاصرعلماء، ادباء اور دانشوران کی تحریریں بھی زینت کتاب ہیں۔
مولانا محب الحق ؒ مشاہیر کی نگاہ میں ، نیز وہ اہل علم اور دانشوران جن سے مولانا رحمہ اللہ کے قریبی تعلقات اور خط وکتابت رہی ، ان پر قلم پوری توانائی کے ساتھ دور تک چلا ہے۔
اخیر میں مرثیہ جات اور منظوم کلام کے ذریعہ محبین نے حضرت مولانا رحمہ اللہ کو خوبصورت خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کتاب پر نمونہ اسلاف حضرت مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب ؒ منصورپوری (سابق استاذ حدیث ونائب مہتمم دار العلوم دیوبند وصدر جمعیۃ علماء ہند)، حضرت مفتی سید محمد سلمان صاحب منصور پوری مد ظلہ (استاذ حدیث دار العلوم دیوبند)کی تقریظات اور جناب مولانا ضیاء الحق خیر آبادی صاحب (مدیر مجلہ رشد وہدایت)کا بہترین تعارف ہے، جس سے اس کتاب کی استنادی حیثیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
مولف کتاب: مولانا امدادالحق بختیار
واٹس ایپ نمبر: 9032528208

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×