احوال وطن

سریاپیٹ میں عظیم الشان جلسہ سیرت النبیﷺ و اصلاح معاشرہ

سریاپیٹ: 20؍اکٹوبر (پریس ریلیز) مولانا عفان آصف اسعدی امام مسجد عارفہ گوپال پورم سوریا پیٹ کے اطلاع کے بموجب عظیم الشان جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ انشاء اللہ بتاریخ 21 اکٹوبر بروز پیر بعد نماز مغرب بمقام سمنگلی فنکشن ہال نزد مسجد عارفہ گوپال پورم سریاپیٹ تلنگانہ میں منعقد ہوگا اس جلسہ کی سرپرستی مولانا سعید المظفر صاحب مظاہری ناظم مدرسہ بیت العلوم سریا پیٹ کرینگے اور اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی عبد الشافی ابرار صاحب امام و خطیب مسجد سرائے میر عالم (بڑی مسجد) سوریا پیٹ کریں گے اس موقع پر مہمان خصوصی خطیب شیریں بیاں حضرت مولانا پی یم مزمل صاحب رشادی والاجاہی دامت برکاتہم کا خصوصی خطاب ہوگا نیز نظامت کے فرائض حضرت مولانا محمد عمار عابد صاحب ناظم مدرسہ مدینتہ العلوم سریا پیٹ انجام دیں گے جلسہ کا آغاز حافظ و قاری عبد السلام طیب صاحب کی قرات کلام پاک سے ہوگا اور حافظ و قاری محمد ادریس مصباحی جنرل سکریڑری جمیعتہ الحفاظ فاونڈیشن حیدرآباد بارگاہ رسالت میں عقیدت و محبت پیش کریں گے انشاء اللہ لہذا عامتہ المسلمین سےدرخواست کی جاتی ہے کہ اس نور بخش روح پرور جلسہ میں مع دوست و احباب کے ساتھ شرکت فر مائیں نیز خواتین کیلئے پردہ کا معقول نظم رہے گا جمیع شرکاء کیلئے طعام کا نظم رہے گا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×