احوال وطن

جامعہ ملیہ کے بعد اب شاہین باغ میں ہوئی فائرنگ تاہم کوئی زخمی نہیں ہوا

نئی دہلی: یکم/فروری (ذرائع) جامعہ ملیہ اسلامیہ دہلی کے بعد اب عالمی سطح پر مشہور ہوئے خواتین کے احتجاج شاہین باغ میں بھی آج ایک نوجوان نے گولی چلائی۔ گولی چلانے والے نوجوان کو دہلی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ حالانکہ گولی سےکسی کے زخمی ہونے کی خبرنہیں ہے کیونکہ اس نے ہوائی فائرنگ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق گولی چلانے والے نوجوان نے اپنا نام کپل گورجر بتایا ہے اور دلو پورہ علاقے کا رہنے والا ہے۔ دہلی پولیس نے کہا ہے کہ ہوائی فائرنگ ہوئی ہے، اس لئے اس میں کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔ ملزم شخص کو سریتا وہار تھانے میں لے جایا گیا ہے اور وہاں اس سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
دہلی پولیس نے بھی گولی چلنےکی تصدیق کی ہے۔ گولی چلانے والے نوجوان نےکہا کہ ہندوستان میں صرف ہندوؤں کی چلےگی۔ اس صورتحال کے بعد شاہین باغ میں احتجاج میں شامل لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔ حالانکہ حالات ابھی یہاں پر معمول پرہیں اور اسٹیج سے لوگوں سے صبر وضبط سےکام لینےکی اپیل کی جا رہی ہے۔ اس سےقبل جمعرات کو جامعہ ملیہ اسلامیہ میں بھی ایک نوجوان نے گولی چلائی تھی، جس سے ایک طالب علم زخمی ہوا تھا، جس سے طلباء اور مقامی لوگوں میں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×