احوال وطن

مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال کا دورۂ کریم نگر

کریم نگر: 13؍فروری (عصر حاضر) مولانا محمد کاظم الحسنی صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر کی اطلاع کے بموجب مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال انڈیا شہر کریم نگر میں صفا شاخ کریم نگر کی دعوت پر بتاریخ 6؍مارچ بروزِ جمعہ تشریف لارہے ہیں‘ اس موقع پر صبح ٹھیک 10؍بجے تا 12؍بجے شالیمار فنکشن ہال کشمیر گڈہ میں وظائف کی تقسیم اور صفا کے ٹیلرنگ سنٹر سے نو فارغ طالبات میں اسناد کی تقسیم ہوگی۔ اور بعد نمازِ مغرب منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا کے تحت مدرسہ اشرف العلوم کریم نگر میں علماء ائمہ‘ خطباء اور ذمہ داران مساجد کے خصوصی اجلاس میں شرکت ہوگی اور خصوصی خطاب بھی ہوگا۔ اس اجلاس میں موجود تمام شرکاء کے لیے کھانے کا بھی نظم کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×