احوال وطن

صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد کے زیر اہتمام جلسہ عام

ظہیرآباد: 24؍دسمبر (عصرحاضر) صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان شانِ اولیائے کرام اور خدمتِ خلق بتاریخ 25؍دسمبر بروزِ جمعہ بعد نمازِ مغرب بمقام مسجد باب العلم ٹیکری گڈہ‘ حمّال الونی‘ ظہیرآباد منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت ہمدردِ قوم و ملت فخر العلماء حضرت مولانا غیاث احمد رشادی دامت برکاتہم صدر صفا بیت المال انڈیا و بانی ومحرک منبر و محراب فاؤنڈیشن انڈیا فرمائیں گے اور آپ کا کلیدی خطاب بھی ہوگا۔ اس موقع پر مقامی علماء کرام مولانا عتیق احمد صاحب قاسمی صدر صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد‘ مولانا محمد عبدالمجیب صاحب قاسمی نائب صدر صفا شاخ ظہیر آباد‘ مفتی محمد نذیر احمد صاحب حسامی سکریٹری صفا شاخ ظہیرآباد کے بھی خطابات ہوں گے۔ اہلیانِ محلہ واراکین صفا بیت المال شاخ ظہیرآباد نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا انتظام رہے گا۔ اجلاس کے بعد شرکاء کے لیے طعام کا بھی نظم رہے گا۔ ان شاءالله

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×