احوال وطن

خانقاہِ فیض اولیاء ترکیسر اور میرٹھ میں ماہِ رمضان کا اجتماعی اعتکاف نہیں ہوگا: مولانا صلاح الدین سیفی

گجرات: 8؍اپریل (سمیرالدین) آپ تمام کو اطلاع دیجاتی ہے کہ جس طرح خانقاہ فیض اولیاء ترکیسر میں تقریباً گیارہ سال سے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں نفلی اعتکاف ہواکرتا تھا اور اصلاحی وتربیتی مجالس منعقد ہوا کرتی تھی
لیکن اس سال پورے عالم اور خصوصا ہمارے وطن عزیز بھارت میں جو وبا اور بیماری کورونا وائرس کے نام سے پھیل رہی ہے اس سے حفاظت اور بچاؤ کے پیشِ نظر حکومت کی طرف سے احتیاطی تدابیر اور اقدامات عمل میں لائے جارہے ہیں جس پر عمل کرنا ہمارا دینی اخلاقی اور انسانی فریضہ ہے ۔
ان اقدامات میں social distancing (سماجی دوری) home quarantine (گھروں میں رہنا) اور زیادہ لوگوں کا جمع نہ ہونا بھی ہے نیز سفر کی حالت بھی قابلِ اطمینان نہیں ہے۔
ان عواض کے پیش نظر استخارہ اور باہمی مشورے کے بعد بادل ناخواستہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ اس سال خانقاہی اجتماع خانقاہ فیض اولیاء ترکیسر میں پہلے عشرے کا اور جانی بزرگ میرٹھ میں آخری عشرے کا اعتکاف موقوف رہے گا۔
البتہ خانقاہ میں تشریف لانے والے تمام متعلقین ومریدین سے تاکیدی درخواست ہے کہ اپنے مقام پر رہتے ہوئے اعمالِ صالحہ (تلاوت ذکرواذکار توبہ واستغفار ومناجات)کا خوب اہتمام کریں۔

انشاء اللہ رمضان المبارک میں بھی معمول کے مطابق روزانہ عصر کی نماز کے بعد خانقاہ سے آن لائن اصلاحی بیان اور دعا ہوگی بیان کی لنک یہ ہے
https://mixlr.com/faizeawliya

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×