ریاست و ملک

ملک کی 74؍ویں یومِ آزادی سے ایک دن قبل صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا قوم کے نام پیغام

نئی دہلی: 14؍اگسٹ (عصر حاضر) کوویڈ 19 کے وبائی دور میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو قوم سے خطاب کیا۔  صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووِند نے جمعہ کے روز اپنے خطاب میں کورونا وائرس سے متأثر ہونے والے مریضوں کے علاج و معالجہ میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں اور صحت کے عملہ کی تعریف کی اور کہا کہ ایک خفیہ وائرس نے ہماری زندگی کا نظام بدل کر رکھ دیا ہے۔ کورونا متأثرین کے علاج میں مصروف بعض ڈاکٹروں نے خود کی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

 

ہمسایہ ممالک کو خبردار کیا کہ ہندوستان کا یقین امن میں ہے ، لیکن اگر کوئی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا ، تو اسے منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ صدر جمہوریہ کووِند نے 74 ویں یوم آزادی کی ماقبل شام پر قوم کے نام خطاب میں چین کا نام لیے بغیر کہا کہ جب کورونا جیسی وبا سے عالمی برادری کو ایک ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے ، تو اس وقت ہمسایہ ملک نے توسیعی سرگرمیوں کو چالاکی سے انجام دینے کی ہمت بے جا کی ہے۔

انہوں نے کہا،’آج عالمی برادری، ’وسودھیو کُٹُبمکم‘ یعنی ’پوری دنیا ایک ہی خاندان ہے‘ کی اس روایت کو قبول کر رہی ہے، جس کا مقصد ہماری روایت میں بہت پہلے ہی کر دیا گیا تھ ا۔ آج جب عالمی برادری کے سامنے سب سے بڑے چیلنج سے متحد ہو کر جد و جہد کرنے کی ضرورت ہے تو ایسے میں ہمارے ہمسایہ ملک نے اپنی توسیعی سرگرمیوں کو چالاکی سے انجام دینے کی ناکام کوشش کی ہے ۔ سرحدوں کی حفاظت کرتے ہوئے ہمارے جوانوں نے اپنی جان نچھار کر دی۔ ہندوستان کے سپوت قومی افتخار کے لیے ہی زندہ رہے اور اسی کی خاطر مر مٹے‘۔

صدر نے گلوان وادی میں شہیدوں کو سلام کرتے ہوئے کہا،’ پورا ملک گلوان وادی کی قربانیوں کو سلام کرتا ہے۔ ہر ہندوستانی کے دل میں ان کے خاندان کے اراکین کے تئیں شکر گذاری کا جذبہ ہے۔ ان کی بہادری نے یہ دکھا دیا ہے کہ اگر ہمارا ایقان امن میں ہے ، پھر بھی اگرکوئی بد امنی پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسے معقول جواب دیا جائے گا۔ ہمیں اپنے مسلح افواج، پولیس اور نیم فوجی دستوں پر فخر ہے جو سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں اور ہماری داخلی سلامتی کو یقینی بناتے ہیں‘۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×