ریاست و ملک

مسافر ٹرینوں کا آپریشن جلد ہی بحال کردیا جائے گا: وزارتِ ریلوے

نئی دہلی: 8؍اکتوبر (عصر حاضر) عالمی وبا کی وجہ سے تقریباً 7 ماہ سے بند ٹرینوں کا آپریشن جلد ہی کردیا جائے گا۔ ریلوے بورڈ نے ابتدائی مرحلے میں 39 جوڑی ٹرینوں کو خصوصی سروس کے طورپر چلانے کی اجازت دی ہے، جن میں راجدھانی، دورنتو اور شتابدی ٹرینیں شامل ہیں۔ ریلوے بورڈ نے آج اے سی اور سلیپر کلاس والی 26 جوڑی ٹرینوں اور AC چیئرکار والی 13 جوڑی ٹرینوں کو چلانے کی بھی منظوری دی ہے۔ تمام ڈویژنوں کے جنرل منیجروں سے کہا گیا ہے کہ وہ جلد ہی ان ٹرینوں کا آپریشن شروع کردیں۔ اس کے علاوہ انڈین ریلوے ٹورزم اینڈ کیٹرنگ کارپوریشن (آئی آر سی ٹی سی) نے بھی دو تیجس ٹرینوں کا آپریشن 17 اکتوبر سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اے سی کلاس میں نئی ​​دہلی – ڈیبروگڑھ راجدھانی 20503/20504، نئی دہلی – ڈیبروگڑھ راجدھانی 20505/20506 اور ممبئی سنٹرل -نظام الدین راجدھانی 12953/12954 شامل ہیں۔ بھوبنیشور-نظام الدین دورنتو، نظام الدین- پونے دورنتو، ہاؤڑہ – پونے دورنتو اور چنئی-نظام الدین دورنتو اور باندرہ ٹرمینل-نظام الدین یووا ایکسپریس کو بھی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
لوکمانیہ تلک ٹرمینل- ہریدوار لوکمانیہ تلک ٹرمینل-لکھنؤ، ناگپور- امرتسر، کامکھیہ- لوکمانیہ تلک ٹرمینل، کامکھیہ- یشونت پور، نظام الدین- پونے ، آنند وہار-نہریہ گنج، نئی دہلی-کٹرا ، باڑمر- یشونت پور، سکندرآباد- شالیمار، سکندرآباد-وشاکھاپٹنم، ہاؤڑہ -یشونت پور، چنئی-مدورائی، باندرہ ٹرمینل-بھوج، بھوبنیشور-آنند وہار، بھوونیشور-نئی دہلی، نظام الدین- پونے، ہاؤڑہ -پونے اور چنئی -نظام الدین کے مابین خصوصی ٹرینیں معمول کی ٹرینوں کی شکل میں چلائی جائیں گی۔ 8 جوڑی شتابدی ٹرینیں مختلف راستوں پر چلائی جائیں گی۔ نئی دہلی سے کٹرا جانے والی وندے بھارت ٹرین اور جے پور سے دہلی سرائے روہیلا، احمدآباد سے ممبئی سنٹرل، چنئی سے بنگلور اور وشاکھاپٹنم سے تروپتی کے بیچ چلنے والی ڈبل ڈيکر ٹرینوں کو بھی چلانے کی اجازت دی گئی ہے۔ آئی آر سی ٹی سی نے بتایا کہ اس نے 17 اکتوبر سے لکھنؤ -دہلی اور احمد آباد-ممبئی کے روٹوں پر تیجس ٹرینوں کا آپریشن شروع کرنے کی تیاری کرلی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×