احوال وطن

ملک گیر لاک ڈاؤن کی توسیع کے ساتھ ہی وزرات ریلوے نے بھی ٹرینوں کی منسوخی کا کیا اعلان

نئی دہلی: 14؍اپریل (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے 3؍مئی تک ملک گیر لاک ڈاؤن میں توسیع کے اعلان کے بعد وزارتِ ریلوے نے بھی 3؍مئی تک تمام مسافر ٹرینوں کی منسوخی کا اعلان کیا ہے۔  آپ کو بتا دیں کہ وزارت ریل  نے کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے سبھی مسافر ٹرینوں کو 14  اپریل تک نہیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، مال گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں لاکھوں لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں اپنے گھر پہنچنے کے لئے ٹرینوں کے شروع ہونے کا انتظار ہے۔

وزارتِ ریلوے کے مطابق، ریلوے نے 3 مئی تک سبھی مسافر ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے پریمیم ٹرین، میل، ایکسپریس ٹرین، پیسنجر ٹرین، کولکاتہ میٹرو ریل اور کونکن ریلوے وغیرہ کو 3 مئی تک کے لئے منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی آر سی ٹی سی نے پہلے ہی اپنی 3 پرائیویٹ ٹرین کی بکنگس 30 اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔ یہ تین ٹرینیں وارانسی۔ اندور روٹ پر چلنے والی کاشی مہاکال ایکسپریس، لکھنئو۔ نئی دہلی تیجس اور احمد آباد۔ ممبئی تیجس ہیں۔آئی آر سی ٹی سی کے آفیسر نے کہا کہ اس مدت کے دوران جن مسافروں نے ٹکٹ بک کرائی ہے، ان سبھی کو پورا ریفنڈ ملے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×