احوال وطن

ٹرین کی ٹکٹ بک کرنے سے پہلے وزراتِ داخلہ سے جاری رہنما خطوط کو ایک بار ضرور پڑھ لیں

نئی دہلی: 11؍مئی (عصر حاضر) کورونا وائرس کے سبب ملک گیر سطح پر پچاس دن سے لاک ڈاون چل رہا ہے۔ اس درمیان 10؍مئی کو وزارتِ ریلوے نے منگل سے دہلی سمیت کچھ شہروں میں پندرہ جوڑی مسافر ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے بتایا ہے کہ ریلوے ٹکٹ کاونٹرس ابھی بھی بند رہیں گے۔ پلیٹ فارم ٹکٹ بھی جاری نہیں کیا جائے گا۔  ریلوے نے منگل سے جن ٹرینوں کو چلانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ سبھی راجدھانی ٹرینیں ہیں۔ سبھی ٹرینوں میں مڈل برتھ کی بکنک نہیں کی جائے گی۔ ریلوے نے بتایا کہ ٹرین شیڈول کے بارے میں آگے کی جانکاری جلد ہی دی جائے گی۔اس کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ آج شام چار بجے سے آئی آر سی ٹی سی کی آفیشیل ویب سائٹ پر شروع ہو چکی ہے۔ اس بیچ وزارت داخلہ کی طرف سے ان ٹرینوں کو چلنے اور مسافروں کو لے کر نئے رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں۔

کیا ہیں رہنما خطوط

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری نئے رہنما خطوط کے مطابق، ان ٹرینوں میں صرف وہی لوگ سفر کر پائیں گے جن کے پاس کنفرم ای ٹکٹ ہوگا۔

صرف ای ٹکٹ والے شخص کو ہی اسٹیشن میں داخلہ کی اجازت ہو گی۔ جس کے پاس ای ٹکٹ ہو گا، اسے ہی ٹیکسی سے اسٹیشن تک آنے کی اجازت ہوگی۔

پلیٹ فارم پر ہیلتھ چیک اپ اور اسکریننگ میں پاس ہوئے مسافروں کو ہی ان ٹرینوں میں سفر کے لئے اجازت ملے گی۔ اگر کسی شخص میں کورونا کی کوئی ہلکی بھی علامت ملی تو اسے کنفرم ٹکٹ ہونے کے بعد بھی ٹرین میں چڑھنے نہیں دیا جائے گا۔

ٹرین میں سفر کے دروان مسافروں کو ماسک پہنے رہنا ہو گا اور سینیٹائزر کا استعمال کرنا ہو گا۔ آپ کو اپنے ساتھ گاربیج بیگ بھی رکھنا ہو گا۔

ٹرین میں سماجی دوری کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ اس لئے مڈل برتھ کی بکنگ نہیں ہو گی۔

مسافروں کو ٹرین کے وقت سے دو گھنٹے پہلے اسٹیشن پہنچنا ہو گا۔ سبھی ٹرینیں لمٹیڈ اسٹاپیج کے ساتھ ہی چلیں گی۔

وزارت ریل کے مطابق، وزارت صحت سے مشورہ کے بعد ہی ٹرینوں کو کس اسٹیشن سے چلنا ہے، اس کا اعلان ہو گا۔ ریل وزارت اس بارے میں الگ سے رہنما خطوط جاری کرے گی جس پر عمل سبھی مسافروں کو کرنا ہو گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×