احوال وطن

پونے کا مومن پورہ بھی بن گیا شاہین باغ، انقلاب کے نعروں کے ساتھ شامل ہوئیں کثیر تعداد میں خواتین

پونے: 29/جنوری (پریس ریلیز) ملک بھر میں سی اے اے ، این آرسی، اور این پی آر کے خلاف احتجاج تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں ، اسی کے چلتے دہلی شاہین باغ کی طرز پر ملک کے کئی شہروں میں شاہین باغ کا اہتمام کیا جارہا ہے ، اسی کے پیش نظر وقت کے تقاضہ کو دیکھتے ہوئے آج بروز بدھ بتاریخ 29جنوری 2020کو بعد نماز عصراہلیان مومن پورہ ، پونے کی جانب سے ایک عظیم الشان شاہین باغ کا افتتاح مولانا محمد محسن خطیب و امام مکہ مسجد ، مومن پورہ کی تلاوت سے ہوا۔ خواتین کے اس احتجاج کو شروع کرنے سے پہلے ایک احتجاجی جلسہ کا بھی انعقاد کیا گیا ، جسکی صدارت مولانا رزین اشرف ندوی نے کی۔ شہر کے مشہور سماجی کارکن اور صدر تنظیم والدین اردو مدارس ضلع پونے حاجی عبد الکریم عطار نے سی اے اے ، این آرسی، اور این پی آرکے متعلق اہم معلومات حاضرین کے گوش گذار کی۔ قاری مبشر احمد کارگزار صدر جمعیتہ علماء ضلع پونے نے نظامت کے فرائض کو بحسن وخوبی انجام دیا ۔ شاہین باغ مومن پورہ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی کارکردگی کو دہلی کے شاہین باغ میں بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائیگا ۔ واضح ہو کہ اس شاہین باغ میں پونے شہر کی مشہورشخصیات کے علاوہ خواتین وحضرات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×