ریاست و ملک

صفا بیت المال شاخ چنچولی کے زیر اہتمام جلسۂ عام

گلبرگہ: 3؍جون (پریس ریلیز) صفا بیت المال شاخ چنچولی کے زیر اہتمام 4/جون / 2022ء بروز ہفتہ ،بعد نماز مغرب مدرسہ عربیہ تعلیم القرآن نزد جبار پیٹرولیم تعلقہ چنچولی اجلاس عام بعنوان اتحاد ملت وقت کی اہم ترین ضرورت منعقد کیا جارہا ہے ،اس اجلاس کی صدارت خادم قوم و ملت حضرت مولانا غیاث احمد صاحب رشادی دامت برکاتہم العالیہ صدر صفا بیت المال آل انڈیا فرمائیں گے ،اسی طرح حافظ وقاری محمد اسحاق صاحب انصاری جلسے کے نگران رہیں گے۔ مولانا محمد نذیر احمد صاحب رشادی صدر صفا بیت المال شاخ گلبرگہ اور محترم جناب میر محتشم علی خان صاحب باڈی بلڈر حیدرآباد ،مہمان خصوصی ہوں گے۔ ان کے علاوہ مقامی ملی و سیاسی قائدین بھی جلسے میں رونقِ اسٹیج رہیں گے ۔حافظ محمد اسمعیل صدر صفا بیت المال شاخ چنچولی نے عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×