ریاست و ملک

عہدِ حاضر کے عظیم سیرت نگار پروفیسر یاسین مظہر صدیقی ندوی کا سانحۂ ارتحال

علی گڑھ: 15؍ستمبر (عصر حاضر) معروف سیرت نگار اور محقق پروفیسر ڈاکٹر یٰسین مظہرصدیقی ندوی آج علی گڑھ میں ساڑھے بارہ بجے دن اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون آپ کا آبائی وطن لکھیم پور تھا، آ پ کے والد بھی عالم تھے ۔انہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد دارالعلوم ندوة العلماء لکھنو میں داخلہ لیا  ۔بعد ازاں جامعہ ملیہ اسلامیہ اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے بھی اکتساب فیض کیا۔ حضرت مظہر صدیقی ایک مورخ اورسیرت نگارتھے اوراس فن میں بہت مہارت رکھتے تھے۔ مولانا کے سانحۂ ارتحال کی اطلاع پاکر علمی، ادبی دنیا سوگوار ہوگئی۔ تدفین اور نماز جنازہ عشاء کے بعد ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×