احوال وطن

مفتی اعظم پنجاب فضیل الرحمن ہلال عثمانی کا انتقال پر ملال

پنجاب: 5/ڈسمبر (نمائندہ خصوصی) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ آج 5/ دسمبر 2019ء بروز جمعرات مفتئ اعظم پنجاب حضرت مولانا مفتی فضیل الرحمٰن ہلال عثمانی صاحبؒ (صدر مفتی دارالعلوم وقف دیوبند پڑپوتے مفتئ اعظم ھند حضرت مولانا مفتی عزیز الرحمن صاحب عثمانی دیوبندی نوّر اللہ مرقدہ سابق صدر مفتی دارالعلوم دیوبند) کا ابھی کچھ دیر قبل انتقال ہوگیا ہے ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ تعالٰی حضرت مولاناؒ کی مغفرت فرمائے علیین میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے درجات بلند فرمائے پسماندگان و متعلقین و متوسلین کو صبرِ جمیل نصیب فرمائے ـ آمین یاربّ العالمین

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×