احوال وطن

کورونا وائرس کو روکنے کیلئے 17؍مئی کے بعد بھی لاک ڈاون کو جاری رکھنا ہوگا

نئی دہلی: 11؍مئی (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کی تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے آج پانچویں مرتبہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ملکی حالات پر مشاورت کی۔ آج کی چھ گھنٹے طویل مشاورت میں وزیر اعظم نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے ، لاک ڈاون سے مرحلہ وار طریقہ سے باہر نکلنے اور اقتصادی سرگرمیاں تیز کرنے کی تدابیر پر وزرائے اعلی سے بات چیت کی ۔ پی ایم نے کہا کہ کورونا وائرس کو روکنے کیلئے 17؍مئی کے بعد بھی لاک ڈاون کو جاری رکھنا ہوگا ۔ اس میٹنگ میں وزیر اعظم مودی نے اقتصادی سرگرمیوں کو بڑھانے پر بھی زور دیا اور ملک کی معیشت کو لے کر بھی مشورے دیں ۔

وزیرا عظم مودی نے کہا کہ لوگ جہاں ہیں ، وہیں رہیں اور ریاست کورونا وائرس کو ختم کررہے ہیں ، اس کو جاری رکھیں ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ریاستوں کو معیشت کی پٹری پر لانے کیلئے ساتھ دینا ضروری ہے ۔ ہم اس پر ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ معیشت کو کھولنے کا کام کرنا ہے اور اس پر توجہ دینی ضروری ہے ۔

وزیر اعظم نے وزرائے اعلی سے کہا کہ جہاں بھی ہم نے سماجی فاصلہ کے ضابطہ پر عمل نہیں کیا ، ہماری پریشانیاں بڑھ گئیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے بڑا چیلنج رعایتوں کے بعد بھی کووڈ 19 کو گاؤں تک پھیلنے سے روکنا ہوگا ۔ شہری علاقوں سے دیہی علاقوں کی طرف مزدوروں کی نقل مکانی اور مزدوروں کے اپنے گھر جانے سے معاشی سرگرمیوں کی بحالی میں آنے والی پریشانیوں پر بھی اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ پوری دنیا مانتی ہے کہ ہندوستان خود کو کورونا وائرس سے کامیاب طریقہ سے محفوظ رکھ پایا ہے ، جس میں ریاستوں کا اہم رول رہا ہے ۔ انہوں نے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ آگے کے راستے اور سامنے آنے والے چیلنجز کو لے کر متوازن حکمت عملی بنانی ہوگی اور لاگو کرنی ہوگی ۔

وزیر اعظم مودی نے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ سے بات چیت میں کہا کہ آج آپ جو مشورہ دیتے ہیں ، اس کی بنیاد پر ہم ملک کی آگے کی سمت طے کرپائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا مانتی ہے کہ ہندوستان خود کو کورونا وائرس سے کامیاب طریقہ سے محفوظ رکھ پایا ہے ، ریاستوں نے اس میں اہم رول ادا کیا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×