احوال وطن

ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن میں 3/مئی تک توسیع: وزیر اعظم مودی

نئی دہلی: 14/اپریل (عصر حاضر) وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے اعلان کے مطابق ملکی عوام سے صبح دس بجے خطاب کیا ہے۔ خطاب کے دوران لاک ڈاؤن کی توسیع سے متعلق اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں چل رہا لاک ڈاؤن 3/مئی تک جاری رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن میں تعاون کرنے پرعوام سے اظہار تشکر کیا ہے۔ امبیڈکر جینتی کی مناسبت سے انہوں نے ڈاکٹر بی آر امیبڈکر کو خراج پیش کرتے ہوئے کہا کہ کہ دستور ہند کا مطلب بھی ملک کی کثرت میں وحدت کو ظاہر کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں کئی ریاستوں میں نئے سال کا آغاز ہواہے اور تہواروں کے اس موسم میں لاک ڈاؤن پر عمل بھی کیاجارہاہے۔ نریندرمودی نے کہا کہ ملک میں کورونا پرقابوپانے کےلیے جلدی جلدی اقدامات کیے تھے۔
لوگ ہندوستان کو بچانے کے لئے مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ نے کتنی مشکلات کا سامنا کیا۔ میں ہندوستان کی عوام نے جو قربانیاں پیش کی ہیں اس کے لیے ہر ایک کا شکر گزار ہوں۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کا تقابل کیاجائے تو ہندوستان میں حالات بہتر ہے۔کئی ممالک ہندوستان سے زیادہ بدتر ہوچکے ہیں اور ان ممالک میں کورونا وباء سے ہزاروں لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اگر حکومت کی جانب سے تیز فیصلے نہیں لیے جاتے تو ملک کے حالات کیسے ہوسکتے یہ سوچنے پرخوف کا سایہ آتا ہے۔ ملک کو معاشرتی دوری اور لاک ڈاؤن کا فائدہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی عوام کی زندگیوں کے آگے لاک ڈاؤن کی تکلیف کچھ نہیں ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×