احوال وطن

وزیر اعظم 3؍اپریل کو عوام کے لیے جاری کریں گے ویڈیو پیغام

نئی دہلی: 2؍اپریل (عصر حاضر) پورے ملک میں جاری 21؍دنوں کے لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد آج وزیر اعظم نریندر مودی نے  تمام ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ملک میں کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس کے بعد ، پی ایم مودی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پرجانکاری دی ہے کہ کہ وہ 3 اپریل کو صبح 9 بجے ملک کے شہریوں کے لئے ایک ویڈیو پیغام جاری کریں گے۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہوگا کہ اس سے پہلے 19؍مارچ کو نریندر مودی نے عوامی خطاب میں جنتا کرفیو کا اعلان کیاتھا بعد ازاں 23؍مارچ کو ملک کی عوام سے خطاب کے دوران ، وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز کورونا وائرس کی وباء اور اس سے متعلق اقدامات پر تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی سے تبادلہ خیال کیا اور واضح کیا کہ پورے ملک کا مشترکہ ہدف کم سے کم جانی نقصان کو یقینی بنانا ہے۔ وزیر اعظم نے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ اگلے چند ہفتوں میں کورونا وائرس سے متعلق تحقیقات ، متاثرہ افراد کا پتہ لگانے ، ان کو الگ تھلگ رکھنے پر توجہ پر زور دیاہے۔وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کو لاک ڈاؤن ختم ہونے پر لوگوں کے گھر سے نکلنے کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کی جانی چاہیے۔

کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مربوط کوششوں کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ، ‘ضلعی سطح پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ گروپس تشکیل دیئے جائیں۔ اس کے ساتھ ہی ضلعی مانیٹرنگ آفیسرز کو بھی مقرر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا سے متعلق ڈیٹا صرف تسلیم شدہ لیبارٹریوں سے لیا جانا چاہئے۔ اس سے ضلع ، ریاست اور مرکز کی سطح پر اعداد و شمار میں یکسانیت آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×