احوال وطن

وزیراعظم نریندر مودی 17؍جولائی کو اقوام متحدہ اقتصادی اور سماجی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے

نئی دہلی: 16؍جولائی (عصر حاضر) وزیراعظم نریندر مودی جمعہ، 17 جولائی 2020 کو نیویارک میں واقع اقوام متحدہ میں،اقوام متحدہ اقتصادی  اور سماجی کونسل (ای سی او ایس او سی)، کے اجلاس کے اس سال کے اعلیٰ سطحی شعبے کے اجلاس سے ورچوولی خطاب کریں گے، جس کا  وقت 09:30 تا 11:30 بجے (مقامی وقت) ہوگا۔ ناروے کےوزیراعظم اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اینٹونیو گٹیریس کے ہمراہ وزیراعظم نریندر مودی اختتامی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

سالانہ اعلیٰ سطحی سیگمنٹ میں حکومت، نجی شعبے، سول سوسائٹی کے اعلیٰ  نمائندوں اور ماہرین تعلیم  کا ایک متنوع گروپ شامل ہے۔ اس سال کے اعلیٰ سطحی سیگمنٹ کا موضوع ہے ‘‘ کووڈ-19 کے بعد تکثیریت:75ویں سالگرہ پر ہمیں کس طرح کے اقوام متحدہ کی ضرورت ہے’’۔

بدلتے ہوئے بین الاقوامی ماحول اور کووڈ-19 وباکے موجودہ بحران کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ اجلاس  تکثیریت کی سمت طے کرنے والی اہمیت پر توجہ مرکوز کر ےگا۔ اس کے ساتھ ہی اس اجلاس کے دوران  مضبوط قیادت ، مؤثر بین الاقوامی اداروں، شراکت داری میں اضافہ اور عالمی  عوامی چیزوں کی بڑھی ہوئی اہمیت  کے توسط سے عالمی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے طریقوں  کی شناخت کرے گا۔

یہ پہلا موقع ہوگا، جب وزیراعظم نریندر مودی 17جون 2020کو سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن(21-2020کی مدت کار کیلئے)کی شکل میں بھارت  کومتفقہ طور پر منتخب کئے جانے کے بعد اقوام متحدہ  کی وسیع رکنیت سے خطاب کریں گے۔ اقوام متحدہ کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر ‘ ای سی او ایس او سی)’ کے اعلیٰ سطحی سیگمنٹ کا موضوع دراصل بھارت کی سلامتی کونسل ترجیحات سے بھی متعلق ہے، جس میں بھارت نے کووڈ-19 کے بعد کی دنیا میں ‘‘تکثیریت کی تشکیل نو’’ کی اپیل کی ہے۔ اس موقع پر ای سی او ایس او سی کے سب سے پہلے  صدر (سال 1946 میں سر راما سوامی مُدلیار) کی شکل میں بھارت کی خدمات کو بھی یاد کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے اِس سے پہلے جنوری 2016 میں ای سی او ایس او سی کی 70ویں سالگرہ پر ورچوولی طور پر کلیدی خطبہ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×