• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

وزیر اعظم مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے غیر سرکاری تنظیموں سے بات چیت کی

Asrehazir by Asrehazir
جولائی 9, 2020
in ریاست و ملک
0
New Delhi: Prime Minister Narendra Modi interacts with representatives from Varanasi based NGOs via video conferencing, in New Delhi, Thursday, July 9, 2020. (PIB/PTI Photo)(PTI09-07-2020_000086B)

New Delhi: Prime Minister Narendra Modi interacts with representatives from Varanasi based NGOs via video conferencing, in New Delhi, Thursday, July 9, 2020. (PIB/PTI Photo)(PTI09-07-2020_000086B)

16
SHARES
227
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

نئی دہلی: 9؍جولائی (پریس ریلیز) وزیراعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وارانسی میں مصروف عمل مختلف النوع غیرسرکاری تنظیموں سے گفت وشنید کی، جو جاری کووڈ -19  بحران کےدوران راحت کاری میں مصروف ہیں۔ وزیراعظم نےوارانسی نے  کہا کہ ان تنظیموں کے اندر کرونا وبائی مرض کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ہرطرح سے امید اور جوش  کا جذبہ کارفرما ہے۔ مودی نے کہا کہ انہیں لگاتار اس بات کی اطلاعات حاصل ہورہی ہیں کہ کس طرح سے عوام خدمت اورجراَت کے جذبے سے سرشار ہوکر  ضرورت مندوں کی مدد کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چھوت کی روک  تھام کے لئے کئے جانے والے مختلف اقدام ، مختلف اسپتالوں کی حالت  ،قرنطائن   انتظامات اور نقل  مکانی کرکے آنے والے مزدوروں  کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے انتظامات  سے بھی انہیں  آگہی حاصل ہورہی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ کاشی کے بارے میں ایک پرانا عقیدہ یہ ہے کہ وہاں کوئی شخص  بھوکا  نہیں سوتا کیونکہ اس شہر کو ماں اَن  پورنا اور باباوشو ناتھ کی کرم فرمائی کا اعزاز حاصل ہے ۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب کے یہ ازحد اعزاز کی بات ہے کہ اس مرتبہ مالک حقیقی نے ہمیں ناداروں کی  خدمت کا ذریعہ  بنایا ہے ۔ وزیراعظم موصوف نے کہا کہ اگرچہ اس مقدس شہرمیں مختلف  النوع مذہبی سرگرمیوں پر روک لگ گئی ہےتاہم وارانسی کے عوام نے یہ ثابت  کرکے دکھایا ہےکہ وہ کرونا کے خلاف نبردآزمائی میں کسی سے پیچھے ہیں  نہیں ہیں اور اسی جوش وجدبے کے تحت وہ ناداروں اور ضرورت مندوں  کو خوراک اور ادویہ فراہم کررہے ہیں ۔ وزیر اعظم نے مختلف سرکاری اورمقامی بلدیاتی انتظامی اداروں کے ساتھ تال میل بناکر کام کرنے کے لئے این جی اوز  کی کوششوں کی ستائش کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوڈ ہیلپ  لائن اور کمیونٹی کچن کے وسیع نیٹ ورک کو  ایک مختصر مدت میں فراہم کرکے ، ہیلپ لائنوں کا انتظام کرکے ، ڈاٹا سائنس کا استعمال کرکے  ،وارانسی اسمارٹ سٹی  کے کنٹرول اور کمان مرکز کا پورا استعمال کرکے ہرکسی کے پاس یہ صلاحیت ہے کہ وہ ہرسطح   پر ناداروں کی مدد کرسکتا ہے ۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ  ڈاک کا محکمہ اس  وقت کس طرح سے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ   تعاون کرنے کے لئے  تیار ہوگیا، جب خوراک کی تقسیم کے لئے گاڑی کی کمی پڑرہی تھی۔ سنت کبیر داس کا حوالہ دیتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ جو دوسروں کی خدمت کرتا  ہے، وہ خدمات کے صلے کا تقاضہ بھی نہیں کرتا اور دن رات بے لوث خدمات انجام دیتا ہے ۔

ADVERTISEMENT

          وزیر اعظم نے کہا کہ بھار ت کی وسیع آبادی  اور دیگر چنوتیوں کو دیکھتے ہوئے  اس وبائی مرض سے نمٹنے میں بھارت کی صلاحیتوں کے سلسلے میں  متعدد ماہرین نے سوالات اٹھائے ۔اترپردیش جہاں کی آبادی 23  یا 24  کروڑ کے بقدر ہے ، اندیشہ  یہ تھا کہ وہ  اس چھوت کا تدارک نہیں کرسکے گا تاہم  اس ریاست کے عوام  کے  تعاون اور جانفشانی کے نتیجے میں یہ تمام اندیشے بے بنیاد ثابت ہوئے ۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ اترپردیش میں  چھوت کے پھیلنے کی رفتار پر قابو حاصل کرلیا گیا ہے اور جو لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں وہ بھی تیزی سے روبہ صحت ہورہے ہیں ۔

          وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مرکزی حکومت   ضرورت مندوں کو مختلف  سہولتیں فراہم کررہی ہے اورتقریباََ 80  کروڑ افراد ان اسکیموں سے استفادہ کرنے جارہے ہیں جو نہ صرف یہ مفت راشن فراہم کررہی ہیں بلکہ  مفت سلنڈر بھی فراہم کررہی ہیں ۔ انہوں  نے کہا کہ بھارت کی آبادی امریکہ  کے مقابلے میں دوگنی ہے تاہم  بھارت  تمام خدمات  بغیر کسی معاوضے کے انجام دے رہا ہے اور اب اس اسکیم کی توسیع  نومبر کے آخر تک یعنی دیپاولی اورچھٹ پوجا تک کردی گئی ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ مختلف النوع صناعوں  خصوصا بنکرو ں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے بھی کوششیں  کی جارہی ہیں اور وارانسی کے تاجروں اور کاروباریوں کے مسائل  بھی حل  کئے جارہے  ہیں ۔وزیر اعظم نے بتایا کہ 8  ہزارکروڑروپے  کے  بقدر  کے مختلف النوع بنیادی ڈھانچہ اور دیگر پروجیکٹوں کو تیز رفتاری کے ساتھ نافذ کیا جارہا ہے ۔

ADVERTISEMENT
Previous Post

حیدرآباد: حج کمیٹی نے پاسپورٹ کی واپسی کا عمل شروع کردیا

Next Post

ہندوستان میں روزانہ 2.6؍لاکھ کوویڈ-19 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں: آئی سی ایم آر

Asrehazir

Asrehazir

Next Post
A lab worker prepares solutions for the manufacture of coronavirus diagnostic test kits at the TIB Molbiol Syntheselabor GmbH production facility in Berlin, Germany, on Thursday, March 6, 2020. TIB has reoriented its business toward coronavirus, running its machines through the night and on weekends to make the kits, which sell for about 160 ($180) apiece. Photographer: Krisztian Bocsi/Bloomberg via Getty Images

ہندوستان میں روزانہ 2.6؍لاکھ کوویڈ-19 ٹیسٹ کیے جارہے ہیں: آئی سی ایم آر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×