احوال وطن
وزیر اعظم مودی 30؍جون کو قوم سے خطاب کریں گے

نئی دہلی: 29؍جون (عصر حاضر) وزیر اعظم نریندی مودی 30؍جون کی شام 4؍بجے قوم سے خطاب کرنے والے ہیں۔ یہ اطلاع دفتر وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی ہے۔ ان لاک 1.0 کے مرحلہ بھی 30؍جون کو ختم ہوجائے گا اور یکم؍جولائی سے ان لاک 2.0 شروع ہوگا جس کے لیے مرکزی حکومت کی جانب سے نئی گائڈ لائنس جاری کردی گئیں۔ ایسے میں وزیر اعظم مودی کا بیان عوام کی راحت کے لیے کیا سوغات لیکر آئے گا یہ اہم ہے۔
Prime Minister @narendramodi will address the nation at 4 PM tomorrow.
— PMO India (@PMOIndia) June 29, 2020