احوال وطن

مدرسہ فیض القرآن و جامعۃ الطیبات کشٹاپور کا سالانہ جلسۂ عام

وقارآباد: 3؍مارچ (عصر حاضر) مولانا ابوذر کشٹاپوری کی اطلاع کے بموجب مدرسہ فیض القرآن و جامعۃ الطیبات کشٹاپور کا سالانہ جلسہ عام بعنوان ملک کے موجودہ حالات میں مدارس کا کردار او رعوام کی ذمہ داریاں بتاریخ 8؍مارچ 2020ء 12؍رجب المرجب بروزِ اتوار صبح 10؍بجے تا نمازِ ظہر بمقام احاطۂ مدرسہ فیض القرآن کشٹاپور تعلقہ پرگی ضلع وقارآباد منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت مہتمم ادارہ مولانا محمد سلیم صاحب کشٹاپوری اور نگرانی مولانا حسام الدین ثانی المعروف جعفر پاشاہ صاحب امیر ملت اسلامیہ فرمائیں گے۔ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا مفتی محمد فاروق مدنی دامت برکاتہم استاذ تفسیر حدیث جامعہ اسلامیہ اشاعت العلوم اکل کوا کا کلیدی خطاب ہوگا جبکہ ریاست تلنگانہ کے مؤقر عالم دین حضرت مولانا احمد عبید الرحمن اطہر ندوی دامت برکاتہم خطیب جامع مسجد ٹین پوش لال ٹیکری بھی اس جلسہ کو مخاطب فرمائیں گے۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا‘ بعد جلسہ شرکاء کے لیے طعام کا انتظام رہے گا۔ اس اہم موقع جمیع ذمہ داران و اراکینِ و اساتذۂ مدرسہ نے تمام حضرات سے اپنی خواتین کے ساتھ شرکت کی خواہش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبرات پر ربط کریں: 9963016640, 9704869787, 9908614090

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×