اسلامیات
2 ہفتے ago
ماہ ذی الحجہ: فضائل و اعمال
اسلامیات
2 ہفتے ago
قربانی کے چند ضروری مسائل
اسلامیات
2 ہفتے ago
احادیث کے روشن ذخیرہ سے یہ بات عالم آشکارا ہوجاتی ہے کہ اللہ تعالٰی کی زمین حق و صداقت کی آواز سے کبھی خالی نہیں رہے گی،سخت سے سخت دورِ طغیان و فساد میں بھی صالحین امت کی ایک جماعت ضرور ایسی موجود رہےگی جس کی راست گوئی و بے باکی دجل وفریب کے دبیزپردوں کو چاک کرےگی ،دین حنیف کوہر مکر وکید سے محفوظ رکھے گی اور امت مرحومہ پر عائدفریضۂ امر بالمعروف اور…
جب کوئی جماعت سرکشی پر اتر آتی ہے،عدل وانصاف دنیا سے محوہونےلگتاہے،قانون خداوندی کے خلاف علم بغاوت بلندکیاجاتاہے، ظالموں کے ناپاک اثر سے قوموں کے اخلاق تباہ وبرباد ہوتے ہیں، تو ایسی حالت میں جنگ جائز ہی نہیں؛ بلکہ فرض ہوجاتی ہے،اس وقت انسانیت کی سب سے بڑی خدمت یہی ہوتی ہے کہ ان ظالم بھیڑیوں کے خون سےصفحہٴ ہستی کے سینے کو سرخ کردیا جائے اور ان مفسدوں کے شر سے اللہ کے مظلوم…
"تقویم”(کیلنڈر) ایک قومی،سماجی اور انسانی ضرورت ہے۔تاریخ محفوظ رکھنے کے لیے،واقعات مرتب کرنے کے لیے،لائحہ عمل طے کرنےکے لیے،بیشتر دینی و شرعی مسائل کا لزوم معلوم کرنے کے لیےاورزندگی سے جڑی ہر یاد کو دوام بخشنے کے لیےتقویم کا ہونا نہایت ضروری ہے۔ تقویم،انسان کے لیےضبطِ اوقات کا ایک ناگزیر پیمانہ اور منصوبہ بندی کا اہم ترین معیار ہے؛اسی لیے زمانۂ قدیم سے انسان ایام وماہ و سال کو یاد رکھنے کا ضرورت مند رہا…
محرم کا مہینہ، اسلامی تقویم کا پہلا مہینہ ہے جو عظمت و احترام میں بہت ساری نوعیتوں سے دیگر مہینوں پر فوقیت و برتری رکھتا ہے ، جاہلیت کے تاریک ترین زمانے ہی سے ریگزار عرب کے وہ بدو جو علم سے دور اور عقل سے بیگانہ، وحشت سے قریب اور جنگ وجدال کے دلدادہ تھے ، اس مہینے کے احترام میں قتل وقتال، جنگ وجدال، کشت وخون، لوٹ مار اور غارت گری ورہزنی سے…
اسلامی حکومت مصر تک پہنچ چکی تھی، تاریخِ اسلام میں جس قدر ترقی ؛فاروقِ اعظم کے دورخلافتِ میں ممکن تھی مکمل ہوچکی تھی، اسلام عرب سے نکل کر عجم کی جانب گامزن تھا، لشکرِ اسلام نئی نئی سر زمینوں اورمختلف عجمی ممالک کے در پر دستک دے رہا تھا، ایران اور روم اس وقت کی دو سب سے بڑی طاقتیں بھی اسلام کے ہاتھوں فتح ہو چکی تھیں،عدل و انصاف اپنی حدود کو پہنچ چکا…