احوال وطن

شب برأت کے موقع پر لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے اپنے گھروں میں عبادت کریں

نرمل: 7؍اپریل (عبدالعزیز ہاشمی) کرونا وائرس کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں لاک ڈاؤن چل رہا ہے،نرمل میں بھی لاک ڈاؤن پر کامیابی کے ساتھ عمل کیا جارہاہے،اس درمیان 9/اپریل کو جمعرات وجمعہ کی درمیانی رات، شب برأت ہے چوں کہ یہ رات عبادت کی رات ہے ،اس رات میں کثرت سے دعائیں قبول ہوتی ہیں،لیکن جس طرح سے لاک ڈاؤن کی پابندی کرتے ہوئے اب تک تمام لوگ فرض نمازیں بھی گھروں میں ادا کررہے ہیں اسی طرح شب برأت کے موقع پر بھی
مساجد میں اجتماعی عبادت کے بجائے اپنے گھروں ہی میں رہ کر نماز پڑھیں، قرآن کی تلاوت کریں، اللہ کا ذکر کریں، توبہ واستغفار کریں،نیز مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے قبرستان جانے کے بجائے گھروں میں رہ کر ہی ان کے لیے دعاؤں کا اہتمام کریں ،بالخصوص اللہ تعالیٰ سے اس وبائی مرض کے خاتمہ کے لئے خوب دعائیں کریں تاکہ رمضان آنے سے قبل یہ وبائی مرض ختم ہوجائے۔
اللہ تعالیٰ ہمیں رمضان کی برکتوں سے فیضیاب فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×