احوال وطن

این آر سی پر وزارت داخلہ کے افسر نے کہا 1987 سے پہلے پیدا ہوئے لوگوں کو مانا جائے گا ہندوستانی شہری

نئی دہلی: 20؍ڈسمبر (ذرائع) این آر سی پر وضاحت کرتے ہوئے وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سال 1987 سے پہلے پیدا ہونے والے لوگوں کو اپنے ماں باپ یا دادا دادی کے کوئی دستاویزات پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ شہریت پیدائش کی جگہ یا ڈیٹ آف برتھ کی بنیاد پر دی جاسکے گی۔ اس معاملے میں شہریوں کو پریشانی سے بچانے کے لئے دستاویزوں کی تفصیلی فہرست جاری کی جائے گی۔

شہریت ترمیمی قانون پر پورے ملک میں ہورہے مظاہرے کے درمیان حکوت نے جمعہ کو واضح کیا کہ دستاویز نہیں ہونے کی صورت میں گواہوں کی بنیاد پر بھی ہندوستانی شہریت ثابت کی جاسکے گی ۔ وزارت داخلہ نے ایک ٹوئٹ سیریز میں کہا کہ اگرکسی شہری کے پاس ہندوستانی شہریت ثابت کرنے کے لئے کوئی دستاویز نہیں ہوگا ، تو اسے اس کے برادری کے گواہوں اور مقامی دستاویزات کی بنیاد پر شہریت دے دی جائے گی۔ اس معاملے میں تفصیلات بعد میں جاری کی جائے گی ۔

خیال رہے کہ سی اے اے اور این آر سی کو لے کر ملک بھر میں احتجاج کیا جارہا ہے اور اب تک متعدد افراد کی اموات ہوچکی ہیں ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے اندر صرف اترپردیش میں ہی سات لوگوں کی موت ہوگئی ہے ۔ قومی راجدھانی دہلی سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں احتجاج کیا جارہا ہے اور کئی جگہوں پر احتجاج کے دوران تشدد کے واقعات بھی پیش آئے ہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×