احوال وطن

اڈانی گروپ کی شراکت داری کے بعد این ڈی ٹی وی کے ڈائریکٹر پرنارائے اور ان کی اہلیہ نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا

نئی دہلی: 30؍نومبر (پریس ریلیز) میڈیا فرم نئی دہلی ٹیلی ویژن لمیٹڈ (این ڈی ٹی وی) کے ڈائریکٹر پرنائے رائے اور ان کی اہلیہ  رادھیکا رائے نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ این ڈی ٹی وی لمیٹڈ نے منگل کو اسٹاک ایکسچینج کو بتایا کہ اسے پروموٹر گروپ یونٹ اور آر آر پی آر ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے بتایا ہے کہ پرنائے رائے اور رادھیکا رائے نے کمپنی کے ڈائریکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ واضح رہے یہ کل  سے نافذ ہو گیا اور این ڈی ٹی وی کے سدیپتا بھٹاچاریہ اور سنجے پوگلیا اور سنتھیل سامیا چنگالوارائن کو فوری اثر سے ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔ این ڈی ٹی وی کی پروموٹر کمپنی آر آر پی آر ہولڈنگ نے پیر کو کہا کہ اس نے اپنے ایکویٹی کیپٹل کا 99.5 فیصد اڈانی گروپ کی ملکیت والی وشوپردھان کمرشل پرائیویٹ لمیٹڈ (وی سی پی ایل) کو منتقل کر دیا ہے۔ آر آر پی آر ہولڈنگ نے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے ایک خط میں کہا کہ یہ ایکویٹی پیر کو منتقل کی گئی ہے۔ ان حصص کی منتقلی کے ساتھ اڈانی گروپ کو این ڈی ٹی وی میں 29.18 فیصد حصہ ملے گا۔ اس کے ساتھ اڈانی گروپ بھی 5 دسمبر کو اضافی 26 فیصد حصص کے لیے کھلی پیشکش کر رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×