احوال وطن

مدرسۃ الحجاز الاسلامیہ ملوگو کا چوتھا جلسۂ دستاربندی حفاظ کرام

ملوگو: 12؍فروری (محمد عقیل) مدرسۃ الحجاز ملوگو کا چوتھا سالانہ جلسۂ دستار بندی حفاظ کرام بتاریخ 16؍فروری بروزِ اتوار صبح 9؍بجے تا 2؍بجے دوپہر بمقام احاطۂ مدرسہ منعقد ہوگا۔ جس کی صدارت مولانا محمد ارشد علی قاسمی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت تلنگانہ و آندھرا فرمائیں گے جبکہ مہمانِ خصوصی مولانا خواجہ کلیم الدین اسعدی صاحب ناظم مدرسہ فیض العلم کریم نگر ہوں گے۔ اجلاس کی سرپرستی مولانا سید ایوب قاسمی صاحب سرپرست مدرسہ ہذا اور نگرانی جناب عبدالعزیز صاحب ٹرسٹی مدرسہ ہذا فرمائیں گے۔ اس موقع پر حفظ قرآن مکمل کرنے والے خوش نصیب طلباء کرام کی دستاربندی کی جائے گی۔ عوام الناس سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×