احوال وطن

مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کی تحفظ عقائد مہم کے تحت پِرکٹ آرمور میں عظیم الشان جلسۂ عام

آرمور: 4؍ڈسمبر (پریس ریلیز) مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا کی تحفظ عقائد مہم کے تحت عظیم الشان جلسہ عام بعنوان فتنوں کے دور میں ہم اپنے ایمان کی حفاظت کیسے کریں؟ بتاریخ 9؍ڈسمبر بروز ہفتہ بعد نمازِ عشاء بمقام کلاسک فنکشن ھال پرکٹ منڈل آرمور ضلع نظام آباد بصدارت حضرتِ مولانا مفتی محمد رفیق ذاکر صاحب مدظلہ العالی(صدر جمعت العلماء منڈل آرمور) منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانان خصوصی ریاست کے مؤقر عالم دین  حضرت مولانا محمد ارشد علی صاحب قاسمی مدظلہ العالی (سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا) اور حضرت مولانا محمد وجیہ الدین صاحب قاسمی مدظلہ العالی(مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ وآندھرا) کے کلیدی خطابات ہوں گے۔ اجلاس کا آغاز حافظ و قاری محمد فاروق صاحب مدظلہ (معتمد مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور) کی قرأت کلامِ پاک سے ہوگا اور شانِ رسالت مآبﷺ میں ہدیۂ نعت حافظ و قاری محمد ریحان صاحب نرمل پیش فرمائیں گے۔ حضرت مولانا شیخ مقیم قاسمی صاحب مدظلہ(ناظم مدرسہ نورالاسلام آرمور)  نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ جمیع ذمہ داران واراکینِ مجلس تحفظ ختم نبوت سوسائٹی آرمور نے اسلام کے بنیادی عقائد جاننے اور سمجھنے کے لئے تمام برادران اسلام سے مع دوست احباب اس اہم جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔ رابطے کے لئے مولانا سید اکرام الدین احمد صاحب مفتاحی فون نمبر9951999982 حافظ عبد الرحمن صاحب فون نمبر9951462194

نوٹ اسی دن بعد نمازِ ظہر خواتین کے لئے اشرف البنات پرکٹ میں مہمان مقرر کا بیان ہوگا

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×