دیہاتوں میں قربانی کروانے مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے ذمہ داران کی اپیل
کاماریڈی: 13؍جولائی (پریس ریلیز) مولانا محمد نظرالحق قاسمی نگران مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کی اطلاع کے مطابق ہر سال دیہات وقصبات وشہرکے سلم علاقوں میں مجاہد ملت حضرت مولانا ابرارالحسن صاحب رحمانی وقاسمی دامت برکاتہم کی سرپرستی میں اہل خیر حضرات کی جانب سے بڑے پیمانے پر منظم انداز میں قربانی کا نظم کیاجاتا ہے۔سال گذشتہ 2019ء 50سے زائد مقامات کے 1345مکانات تک قربانی کا گوشت پہنچایا گیا
الحمداللہ اس سال بھی حضرت مولانا مفتی عمران خان صاحب قاسمی ،مولانا مفتی خواجہ شریف صاحب مظاہری کی نگرانی میں دیہات دیہات قربانی کا پروگرام بنایا جارہاہے ،حافظ محمد فہیم الدین منیری (ؔ خادم مجلس)
مولانا منظور عالم مظاہریؔ(منتظم مجلس)محمد جاویدعلی صاحب (رکن ساسیسی) محمد مقصود احمد خان صاحب ایڈوکیٹ (رکن )،محمد معزاللہ( رکن تا سیسی) نے اُن تمام احباب سے جو قربانی دیہات وشہر کے سلم علاقوں میںکروانا چاہتے ہیں گذارش کی ہے کہ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی کے زیر اہتمام کروائیںانشا ء اللہ قربانی کے ثواب کے ساتھ ہمدردی ایثار کا ثواب بھی ملے گا۔
مختلف قسم کے جانور مہیا ہوں گے لہٰذا ،فی الحال علی الحساب فی حصہ 3,300اور 3,000روپئے بڑے جانورکے حصہ میں جمع کروائیں،بکرا دنبہ کیلئے 7,000سات ہزار روپئے جمع کروائیںبعدقربانی آپ تک تفصیلات سے مطلع کیا جائیگا۔دیگرتفصیلات کیلئے رابطہ کریں:الحاج محمد عبدالواجد علی صاحب خازن مجلس9866505757،الحاج سید عظمت علی صاحب سکریٹری مجلس9618156786،محمد فیروز الدین رکن 9848787553