احوال وطن

مجلس تحفظ ختم نبوت کے تحت جاری تحفظ عقائد مہم کا ورنگل میں عظیم الشان جلسہ

ورنگل: 8؍نومبر: (پریس ریلیز) حافظ سید صادق حسین کے بموجب عظیم الشان جلسہ بعنوان ’’فتنوں کے دور میں ہم اپنے ایمان کی کیسے حفاظت کریں’’ بتاریخ 10؍نومبر 2019ء بروزِ اتوار بوقت 10؍بجے صبح تا 2:30؍بجے دوپہر زیر صدارت حضرت مولانا خواجہ نذیر الدین سبیلی صاحب اور زیر نگرانی مولانا سید ایوب قاسمی ورنگل منعقد ہوگا۔ جس میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی جلال الدین قاسمی کھمم اور مولانا محمد انصار الله صاحب قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت شریک ہوں گے۔ برادرانِ اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔

ان شاء الله بعد جلسہ طعام کا بھی نظم رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×