احوال وطن

مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی کے تحت عظیم الشان جلسۂ عام

کاماریڈی: 20؍فروری (پریس ریلیز) مولانا نظرالحق قاسمی،مولانا منظور عالم مظاہری مجلس تحفظ ختم نبوت ایجوکیشنل اینڈچیارٹیبل ٹرسٹ کاماریڈی کے اطلاع مطابق29/فروری2020؁ء ۴؍رجب المرجب ۱۴۴۱ بروز ہفتہ بعد نمازعشاء لمرا گارڈن فنکشن ھال نزد مسجدمحمود اشرف سیلانی بابا کالونی کاماریڈی میں شیدائیان رسالت فدائیا ن ختم نبوت عاشقان رسول اکرم ﷺ کا عظیم الشان فقید المثال ضلعی اجتماع بعنوان تحفظ ختم نبوت اورہماری ذمہ داریاں بصدارت عمید العلما ء حضرت مولانا مفتی محمد غیاث الدین صاحب رحمانی دامت برکاتہم صدر جمعیۃ علماء ہند تلنگانہ و آندھرا، و سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ حیدرآباد و سرپرست اعلی مجلس ہذا، انشاء اللہ منعقد ہوگا،مہمان خصوصی کی حیثیت سے مجاہد ختم نبوت حضرت مولانا شاہ عالم صاحب گورکھپوری نائب ناظم کل مجلس تحفظ ختم نبوت دارالعلوم دیوبند شرکت فرمائیں گے،مقرر ین علما ء کرام مجاہدملت مقرر شعلہ بیاں حضرت مولاناابرار الحسن صاحب رحمانی وقاسمی مدظلہٗ العالی،ومیز بان مقرر نوجوان فاضلِ دیوبند مقرر شیریں بیاں محترم مولانا عمران خان صاحب کے علاوہ ملک و ریاست وضلع کے مقتدر علماء کرام کے بصیرت افروز ولولہ انگیز خطابات ہوں گے اور موجودہ ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی جائیگی، شیدائیان رسالت فدائیا ن ختم نبوت سے کثیر تعداد میں حافظ محمد فہیم الدین منیریؔ ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی،الحاج سید عظمت علی سکریٹری مجلس تحفظ ختم نبوت کاماریڈی حافظ محمد یوسف انور حلیمی،مولانا شیخ احمد مظاہری،حافظ محمد مشتاق حلیمی ،حافظ محمد تقی الدین منیری نے شرکت پرخلوص گذارش کی تفصیلات و رابطہ کیلئے :الحاج محمدذاکر حسین کنوینر اجلاس 9949652931محمد جاوید علی صاحب صدر مسجد محمود اشرف ورکن تاسیسی مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ کاماریڈی سے رابطہ کریں 9848218474

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×