• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
منگل, مارچ 9, 2021
Asre Hazir
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Asre Hazir
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں

بابری مسجد کا یوم ِ شہادت؛ مسلمان مسجدوں کو آباد کریں

مفتی محمد صادق حسین قاسمی کریم نگری

Asrehazir از Asrehazir
دسمبر 6, 2019
میں سیاسی و سماجی, مفتی محمد صادق حسین قاسمی
0
86
شیئر
251
دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

ملک کی سب سے بڑی عدالت میں بابری مسجد مقدمہ کی روزانہ کی اساس پر مسلسل تین ماہ تک سماعت ختم ہونے کے بعد  ماہ ِ نومبر کی 16؍تاریخ تک فیصلہ آنے کی خبریں سوشل میڈیا پر  بہت گشت کرنے لگیں ،لوگوں میں ایک قسم کی بے چینی اور فکر مندی تھی، مسلم قائدین ،علماء ،زعماء کی طرف سے مسلسل بیانات آنے لگے کہ فیصلہ کسی کے بھی حق میں آئے لیکن امن کا ماحول قائم رکھنا ہے ،اور پھر اچانک 8؍نومبر کی شام یہ خبر آئی کہ 9؍نومبر بروز ہفتہ صبح ساڑھے دس بجے بابری فیصلہ پر ملک کی سب سے بڑی عدالت سپریم کورٹ اپنا فیصلہ سنائے گی اور غیر متوقع عدالت عظمی دوسرے ہفتہ یعنی تعطیل کے دن بھی اپنا کام کرے گی۔ بالآخر صبح ہوئی اور سالوں سے ناانصافی کا شکار بابری مسجد کا فیصلہ آنے کا وقت آگیا،امید یہی تھی کہ دلائل،شواہد اور ثبوت چوں کہ مسجد کے حق میں ہیں ،اس لئے فیصلہ بابری مسجد کے حق میں آئے گا،لیکن کہیں نا کہیں جس چیز کا خدشہ تھا وہی ہو ا کہ فیصلہ مسجد کے خلاف آیااورمسجد کی جگہ رام مند کے لئے دے دی گئی اور اس کے بجائے مسلمانوں کو ۵ ایکڑ زمین دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا،اس فیصلہ کے بعد مختلف جماعتوں ،تنظیموں اور دانشوروں کی طرف سے مختلف قسم کا رد ِ عمل آیا،ماہرین ِ قانون نے خود بے اطمینانی کااظہار کیا ،لیکن چوں کہ عدالت ِ عظمی کا فیصلہ تھا اسے قبول کرنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اور علماء کرام کی اپیلوں کا بھی اثر تھا کہ مسلمانوں نے بالکل امن وخاموشی کا مظاہرہ کیا۔اللہ جزائے خیر د ے مسلم تنظیموں کو جس نے آخر تک ثابت قدمی سے بابری مسجد کا مقدمہ لڑا،ان وکلاء ،ماہرین ِ قانون جو اجرعظیم عطاکرے جنہوں نے پوری جستجو،فکر کے ساتھ بابری مسجد کی بازیابی کے لئے کوشش کی،یقینا بابری مسجد سے ہندوستانی مسلمانوں کا ایک گہرا رشتہ وابستہ ہے ،اس کی تاریخ ،اس کی قدامت اور پھر اس کے ساتھ ہوئی ناانصافی نے ہرہندوستانی مسلمان کے دل میں اپنی جگہ بنائی ہے،مسلمان کبھی بابری مسجد کو فراموش نہیں کرسکتے۔ آل انڈیا مسلم پرسنل لابورڈ نے ری ویو پیٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔بہرحال ہم اس مضمون میں ان تمام تفصیلات کو نہیں لکھیں گے کہ حقائق کیاتھے اورفیصلہ کس طرح آیا۔مختصراً یہ بتانا ہے کہ ایک مسلمان کا تعلق مسجد سے کیسا ہونا چاہیے؟بابری مسجدکے قضیہ کو سامنے رکھ کر ہمیں اپنی مساجد کی کیسی فکر ہونی چاہیے؟مسجدوں آباد رکھنے اور مسجدوں سے دلی تعلق پیداکرنے کی سخت ضرورت ہے۔مسجد سے ایک مسلمان کا تعلق اور رشتہ کیسا ہوتا ہے ،قرآن وحدیث میں بہت اہتمام کے ساتھ بیان کیا گیا،اس کے فضائل کو ،اجر وثواب کوبھی ذکرکیاگیا ہے۔
مسجدیں اسلام کے شعائر میں سے ہیں اور مسلمانوں کے لئے اصلاح وہدایت کے مراکز ہیں جہاں سے ایمانی قوت اور روحانی طاقت نصیب ہوتی ہے اور مذہب اسلام کی نرالی شان کی ترجمانی ہوتی ہے ۔یہ وہ مقد س جگہیں جہاں رب العالمین کی بندگی پورے اہتمام کے ساتھ انجام دی جاتی ہے،ساری دنیا سے ہٹ کٹ کر اور تمام مشاغل اور افراد سے قطع ِ تعلق کر کے ایک بندہ اپنے پروردگار کی بارگاہ ِ پرُ جلال میں سر نیاز خم کرنے اور اپنے رشتۂ عبدیت کو مضبوط کر نے کے لئے دن میں پا نچ مرتبہ حاضری دیتا ہے اور روح و دل کو شاد کر تا ہے۔شریعت اسلامی میں مساجد کی بڑی اہمیت اور عظمت بیان کی گئی ، اور اس کے حقو ق و آداب سے آگا ہ بھی کیا گیا ۔نبی کریم ﷺ نے ہجرت فرماکر مدینہ منورہ تشریف لانے کے بعد سب سے پہلے کام مسجد کی تعمیر کا فرمایا اور اپنے قول و عمل سے اللہ تعالی کے ان مقد س گھروں کے مقام بلند کو بیان فرمایا ۔ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ :أحب البلاد الی اللہ مساجدھا ،وأبغض البلاد الی اللہ أسواقھا۔(مسلم:۱۰۸۲)شہروں اور بستیوں میں اللہ تعالی کو سب سے زیادہ محبوب ان کی مسجدیں ہیں اور سب سے زیادہ مبغوض ان کے بازار ہیں۔مسجد سے تعلق رکھنے کو ایمان کی نشانی قرار دیتے ہوئے آ پ ﷺ نے فرمایاکہ:جب تم کسی شخص کو دیکھو کہ وہ مسجد سے تعلق رکھتا ہے اور اس کی خدمت و نگہداشت کرتا ہے اس کے لئے ایمان کی شہادت دو،کیوں کہ اللہ تعالی فرماتا ہے کہ (انما یعمر مساجداللہ من اٰمن باللہ والیوم الاٰخر )اللہ کی مسجدوں کو آباد وہی لوگ کرتے ہیںجو ایمان رکھتے ہیں اللہ پر اور یوم ِ آخرت پر۔(ترمذی:۳۰۳۷)قیامت کے ہولناک دن میں جن سات خوش نصیبوں کو عرش کا سایہ نصیب ہوگا ان میں ایک وہ بندہ بھی ہوگا جس کا دل مسجد میں اٹکا ہوا ہوگا۔(بخاری:۶۲۳)قرآن مجید میں اللہ تعالی کایہ ارشاد بھی ہے:فی بیوت اذن اللہ ان ترفع ویذکر فیھا اسمہ یسبح فیھا بالغدو والاصال رجال لاتلھیھم تجارۃ ولابیع عن ذکر اللہ واقام الصلوۃ وایتاء الزکوۃ یخافون یوما تتقلب فیہ القلوب والابصار۔( النور:۳۶۔۳۷)’’جن گھروں کے بارے میں اللہ نے یہ حکم دیا ہے کہ اُن کو بلند مقام دیا جائے ،اور ان میں اس کا نام لے کر ذکر کیا جائے،ان میں صبح وشام وہ لوگ تسبیح کرتے ہیں جنہیں کوئی تجارت یا کوئی خریدوفروخت نہ اللہ کی یاد سے غافل کرتی ہے نہ نماز قائم کرنے سے اور نہ زکوۃ دینے سے،وہ اس دن سے ڈرتے رہتے ہیں جس میں دل اور نگاہیں الٹ پلٹ کر رہ جائیں گی۔‘‘بہرحال مسجدیں عبادت گاہ ہیں اس سے محبت اور الفت کی علامت یہ ہوگی کہ ایمان والے کا دل بار بار مسجد کی حاضری کو بے چین ہو ۔
تعمیر ِ مساجد کی اہمیت بیان کرتے ہوئے نبی کریمﷺ نے فرمایا:من بنی مسجداللہ بنی اللہ لہ بیتا فی الجنۃ مثلہ۔(مسلم:۵۳۵)جوشخص اللہ کی رضا کے لئے مسجد بنائے تو اللہ تعالی اس کے لئے جنت میں ایک گھر ویسا ہی بنائیں گے۔مسجد میں نماز کے لئے آنے کی فضیلت کو بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:من تطھر فی بیتہ ثم مضی الی بیت من بیوت اللہ لیقضی فریضۃ من فرائض اللہ کانت خطواتہ احداھاتحط خطیئۃ ولاخری ترفع درجۃ۔(مسلم:۶۶۹)جو شخص اپنے گھر میں وضوکرتا ہے پھر اللہ کے گھروں (مساجد)میں سے کسی مسجد کی طرف جاتا ہے،تاکہ اللہ کی طرف سے مقرر فرائض میں سے کسی ایک فریضہ(نماز) کو اداکرے تو اس کے ایک قدم کے بدلے اس کا ایک گناہ مٹایاجاتا ہے اور دوسرے کے بدلے ایک درجہ بلندکیاجاتا ہے۔اسی طرح آپﷺ نے ارشادفرمایا:من غدا الی المسجد او راح اعد اللہ لہ فی الجنۃ نزلاکلماغدااوراح۔(بخاری:۶۶۲)جو کوئی صبح وشام مسجد کو نماز کے لئے جائے ،وہ جتنی مرتبہ صبح وشام مسجدکو جائے گااللہ تعالی جنت میں اس کی مہمانی کاسامان فرمائے گا۔نبی کریمﷺکا ارشادِ مبارک ہے کہ :بشر المشائین فی الظلم الی المساجد بالنور التام۔(ترمذی:۲۲۳)کہ جو لوگ اندھیرے میں مسجدوں مین بکثرت جاتے رہتے ہیں ان کو قیامت کے دن کے پورے پورے نور کی خوش خبری سنادے۔
ایک طرف نبی کریمﷺ سے مسجدوں کو آباد کرنے کے فضائل منقول ہیں،مسجدوں کوآنے جانے پر اجر وثواب کے وعدے بیان ہوئے ہیں ،وہیں دوسری طرف آپ ﷺ نے سختی سے ان لوگوں کی بھی مذمت کی ہے جو مسجد وں کونہیں آتے اور نمازوں کا اہتمام نہیں کرتے ہیں۔خود قرآن کریم میں اللہ تعالی فرمایا:ومن اظلم ممن منع مسجداللہ ان یذکر فیھا اسمہ وسعی فی خرابھا۔(البقرۃ:۱۱۴)اور اس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ کی مسجدوں پر بندش لگادے کہ اس میں اللہ کا نام لیا جائے،اور ان کو ویران کرنے کی کوشش کرے۔نبی کریمﷺ نے فرمایا:لقد ھممت ان امرفتیانی ان یستعدوالی بحزم من حطب ثم امر رجلایصلی بالناس ثم تحرق بیوت علی من فیھا۔(مسلم:۶۵۴)میں نے ارادہ کیاکہ اپنے نوجوانوں کو حکم دوں کہ وہ لکڑیوں کا ڈھیر اکٹھا کریں اور پھر میں کسی کو حکم دوں کہ وہ نماز پڑھائے اور( جو مرد جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے نہیں آئے ہوں ان کے)گھروں کو وہاں موجود لوگوں سمیت آگ لگادی جائے۔ایک حدیث میں فرمایا:لوگ جماعت ترک کرنے سے باز آجائیں ورنہ اللہ ان کے دلوں پر مہر لگادے گااور پھر وہ غافلوں میں سے ہوجائیں گے۔
بابری مسجد کادرد ہر مسلمان اپنے سینے میں محسوس کرتا ہے ،ایک تاریخی مسجد کو ڈھادینے کی تکلیف یقینا ہوتی ہے،لیکن بابری مسجد کا یہ پیغام بھی ہندوستان کے ہرمسلمان کو بالخصوص خاموش زبان میں یہ ہے کہ وہ اپنی مسجدوں کو آباد کریں،اپنے محلوں میں قائم مسجدوں میں نمازوں کی ادائیگی کے ذریعہ ان کی فکر کریں،ہم مسجدوں میںنمازیں اداکریں گے ،ہماری مسجدیں آباد بھی رہیں گی اور محفوظ بھی رہیں گی۔
ایسے سخت حالات میں تو ہماری ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ ہم اپنے تعلق کواپنے پروردگار سے مضبوط کریں ،اپنی مساجد کو آباد رکھیں ،دعا ومناجات کے ذریعہ مدد ونصرت کے طلب گار رہیں،احکام ِ شریعت پر پوری پابندی کے ساتھ عمل کریں تاکہ ہمارے دشمن ہماری عملی کمزوریوں کو دیکھ احکامِ اسلام پر قد غن لگانے کا مطالبہ نہ کرسکے،ہماری ایمانی کمیوں کو دیکھ اسلام کے خلاف سازش نہ کرسکے۔مسجدیں ہمارے لئے ایمانی قوت وطاقت کے مرکز ہیں ،اصلاح اور ہدایت کے سرچشمے ہیں،مسجدوں سے اگر ہم مربوط رہیں گے تو ان شاء اللہ اصلاح وہدایت کا فیض بھی ہم کو ملتے رہے گا ،احساسِ عبدیت وبندگی بھی ہر وقت تازہ رہے گا،اعمال کے انجام دینے میں فکر مندی رہے گی ،قرآن وسنت کی تعلیمات بھی زندگیوں میں آئیں گی،اخوت ومحبت ،ایثار وہمدردی کا مزاج بھی پروان چڑھے گا،دنیا اور مسلمانوں کے حالات سے بھی باخبر رہیں،اور حالات وتقاضوں کے لحاظ سے لائحہ ٔ عمل طے کرنے کچھ کرنے کی راہیں بھی سامنے آئیں گی ۔
ہم جائزہ لے کر دیکھیں کہ کتنے مسلمان ہیں جو ہفتہ میں صرف ایک با ر جمعہ کی نماز اداکرنے کے لئے مسجدوں کو آتے ہیں،کچھ وہ بھی ہیں جو مہینوں میں ایک دو بار آجاتے ہیں،کچھ وہ بھی ہیں جو رمضان ،عیدین اور متبرک راتوں میں حاضر ہوکر اپنی مسلمانی کا ثبو ت دیتے ہیں،لیکن ایک مسلمان کے لئے دن میں پانچ مرتبہ مسجد کی حاضری ضروری ہے،وہ ہر نماز میں مسجد حاضر ہوکر عبادت وبندگی کرتا ہے اور اپنی عبادت گاہ مسجد سے اپنے والہانہ تعلق کا ثبو ت دیتاہے۔نمازوں سے غفلت کی وجہ سے ہم بھی مسجدوں کو ویران کرنے والے شمار کئے جائیں گے،آج کتنی مسجدیں ہیں جن میں نماز پڑھنے والا نہیں ہے،جب کہ وہاں مسلم آبادی بھی ہے ،نوجوان بھی ہیں اور بڑے بوڑھے بھی ،نمازوں میں دیکھیں ہزاروں کی آبادی والے محلے میں گنتی کے چند لوگ نماز پڑھنے کے لئے آتے ہیں ۔کیا ہم قصوروار نہیں ہیں کہ ہم اپنی مسجدوں کو ویران کررہے ہیں اور ان کی ناقدری کے مرتکب ہورہے ہیں۔حالات اورواقعات ہمیں سبق دے رہے ہیں،اور پکار پکار کرکہہ
رہے ہیں کہ ہم اپنی اصلاح کرلیں ،سدھار لے آئیں ،زندگیوں سے غفلت کو دور کریں،مسجد سے رشتہ کو مضبوط کریں،مسجد کی آبادی کی فکرکریں اور نمازوں کا خوب اہتمام کرنے والے بنیں ، علامہ اقبال کا مشہور شعر ہے:

اعلان

مسجد تو بنادی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے
من اپنا پرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکاؤ

اعلان
پچھلی پوسٹ

حج 2020ء کیلئے فارم داخل کرنے کی تاریخ میں تیسری مرتبہ توسیع، اب مزید 12/دنوں کا ہوا اضافہ

اگلی پوسٹ

بابری مسجد فیصلہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پانچ فریقوں کے ساتھ داخل کیا ریویو پٹیشن

Asrehazir

Asrehazir

اگلی پوسٹ

بابری مسجد فیصلہ پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ پانچ فریقوں کے ساتھ داخل کیا ریویو پٹیشن

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سماجی رابطے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین خبریں

شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ

فروری 13, 2021

جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل

فروری 13, 2021

ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر

فروری 13, 2021

امارت شرعیہ میں ترقی و تحفظ اردو پر مشاورتی نشست آج

فروری 13, 2021

ہمارے بارے میں

Asre Hazir

عصر حاضر اردو اور انگلش میں ہندوستان کے ادبی و تہذیبی شہر حیدرآباد دکن سے چلنے والا ایک اسلامی پورٹل ہے۔

ہماری پیروی کریں

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین پوسٹ

  • شعبہ خواتین، آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کادوسرا بنت المسلم ورکشاپ فروری 13, 2021
  • جدید سائنسی اور ٹکنیکی تعلیم بہ ذریعہ اردو مسائل اور حل فروری 13, 2021
  • ملک بھر کی اہم خبروں پر طائرانہ نظر فروری 13, 2021
  • امارت شرعیہ میں ترقی و تحفظ اردو پر مشاورتی نشست آج فروری 13, 2021
  • مسلمان بننے والے ہندوؤں کو الیکشن میں ایس سی ریزرویشن نہیں ملے گا فروری 13, 2021
  • صحت یاب افراد کے لیے ویکسین کی ایک خوراک بھی مؤثر فروری 13, 2021
  • بیت المقدس میں‌اسرائیلی فوج کا تشدد، متعدد فلسطینی زخمی اور گرفتار فروری 13, 2021

مشہور پوسٹ

  • کیا آپ کے گھر تلوار ہے؟

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • دارالعلوم دیوبند میں گیارہ ماہ بعد تعلیم کا آغاز

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×
porno • porno • porno • porno • porno • porno
porno • porno • porno porno • porno • porno