ریاست و ملک

’آسمان کو چھوتی مہنگائی سے عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو گیا ہے، کیا یہی اچھے دن ہیں؟ ‘

بھوپال: 15؍جون (عصرحاضر) کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیراعلیٰ کمل ناتھ نے کہا ہے کہ مہنگائی سے راحت دلانے کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں آج پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ کمل ناتھ نے آج ٹوئٹ کے ذریعہ کہا ’مہنگائی سے راحت کا نعرہ دینے والی مودی حکومت میں پٹرول اور ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتوں، اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے خوردہ مہنگائی کی شرح مئی میں بلند ترین سطح 6.3 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ کمل ناتھ نے سلسلے وار ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ہول سیل مہنگائی کی شرح 12.94 فیصد کے ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایندھن اور بجلی کی مہنگائی بڑھ کر مئی میں 11.58 فیصد ہوگئی ہے، وہیں دال کی قیمتوں میں یہ بڑھ کر 9.39 فیصد ہوگئی ہے۔ عوام کا زندہ رہنا مشکل ہوگیا ہے۔ کیا یہی اچھے دن ہیں۔ مہنگائی کم کرنے کا نعرہ بھی جملہ ثابت ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×