احوال وطن

مالیگاؤں میں خواتین ریلی کی تیاریاں شروع، دہلی، بنگال سے خواتین کی آمد

مالیگاؤں: 2/جنوری (نامہ نگار) دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے شانِ ہند نہال احمد کی قیادت میں اور موجودہ MLA مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کی سرپرستی میں 6/جنوری پیر 2020 کو جامعۃ الصالحات کے پاس سے خواتین کی ایک بار پھر احتجاجی ریلی نکال کر تاریخ رقم کرنے کی تیاری میں ہیں. اس ریلی کی قیادت شہر سمیت ملک بھر کی سرکردہ ہندو مسلم خواتین تشریف لارہی ہیں. دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے جو تفصیل فراہم کی گئی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ اس ریلی کے قائدین میں رافعہ آپا عبدالخالق، رقیہ آپا عرفان الدین قاسمی، سشیلا مروڈے (دہلی)، ڈاکٹر سواتی دانی (سیواول)، ایڈوکیٹ سنیتا کلکرنی، ایڈوکیٹ ویدینی، سلطانہ بیگم (خانوادۂ مغل حکمراں بنگال)، ڈاکٹر شکیلہ سید، عظمیٰ ناہید، فاطمہ دلار کے ساتھ جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بہادر طالبات عائشہ ریناء اور لدیدہ فرزانہ خصوصی طور پر شرکت کررہے ہیں. دستور بچاؤ کمیٹی کی جانب سے کہا گیا ہے ماضی میں شریعت کے تحفظ کیلئے خواتین گھروں سے نکلی تھیں. آج شہریت کیلئے گھروں سے نکل کر احتجاج کرنے کی تیاری میں ہیں. علمائے کرام اور مفتیانِ کرام کے مشورے سے اس احتجاجی ریلی کو کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب تک 100 سے زائد کلبوں، اداروں اور ملی تنظیموؤں کی حمایت کے مکتوب دستور بچاؤ کمیٹی کو موصول ہوچکے ہیں. موجودہ فرقہ پرست حکومت نے شہریت ایکٹ متعارف کروایا اور NRC کا نفاذ کیا جائے گا. پورے ملک میں بے چینی کا ماحول ہے. مالیگاؤں جس نے ہمیشہ اس ملک کو ایک راہ دکھائی ہے خواتین کا احتجاج یقینًا ایک نئی صبح کا پیغام ثابت ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×