• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
بدھ, جنوری 20, 2021
Asre Hazir
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
Asre Hazir
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں

مکرسنکرانتی۔ محض پتنگ بازی یا آفتاب پرستی

از: مولانا سید خواجہ نصیرالدین قاسمی

Asrehazir از Asrehazir
جنوری 13, 2021
میں سیاسی و سماجی
0
0
شیئر
198
دیکھا گیا
Share on FacebookShare on Twitter

لائق ِ حمد وسزاوار ِ ستائش ہے وہ ہستی جو اکیلی اور واحد الوجود ہے ، تولدوتزوج سے پاک ہے ، زمین وآسمان میں جو کچھ ہے شجر وحجر، شمس وقمر، صحراوبیاباں ،خارو گل، جن وانس اور ملک وسلطنت سب کا خالق ومالک معبود ومسجود ہے۔ موت وحیات ، آسائش وآلام، ثروت وغربت ، خوشحالی وخشک سالی سب صفات ِ باری تعالیٰ کا مظہر اور قدرت ِ الٰہی کا جلوہ ہیں۔ یہی خدائی پیغام ، انبیاء کی دعوت ِ عام اور عقیدۂ اہل ِاسلام ہے۔ اس سے انکار واعراض یعنی مخلوقات ومصنوعات کو صفات ِ الٰہیہ میں شریک کرنا یاانہیں درجۂ الوہیت دینا یا خدائی مظہر اور تغیرات ِ عالم میں اُنہیں مؤثر ماننا کفر و شرک کہلاتا ہے ۔
ہندوقوم جو خدائے واحد کی منکر ہے، اس بے نیاز رب کے ساتھ بہت سی مخلوقات کو اس کا شریک ٹھہراتی ہے بلکہ ان کو مظہر خدا اور عین ِ حق مانتی ہے اور یہ ان کے عقائد کا حصہ ہے کہ معبودان ِ باطلہ حیات ِ انسانی کے احوال وکوائف اور عالم ِ دنیا میں وقوع پذیر واقعات وحوادث میں مؤثر ودخل انداز ہیں۔چنانچہ نجوم وکواکب کے ظہور اور شمس وقمر کے طلوع وغروب سے اپنی زندگی کے اہم ترین امور میں کامیابی وناکامی ، سعادت مندی ونیک بختی اور نحوست وبدبختی کو وابستہ سمجھتے ہیں۔ ان کی عید وتہوار کے مواقع پر ان کی نذرونیاز ، خوشی ومسرت اور بندگی کے طور طریق سب ان کے فرضی معبودوں کے نام سے ان کے عظمت واحترام میں انجام دے جاتے ہیں، ان کے سبھی عیدوں کے پس منظر میں یہی شرکیہ عقائد کارفرمامعلوم ہوتے ہیں، غالباً یہی ان کے گمان کے مطابق مذہبی فریضہ اور تقاضہ بھی ہے ۔
ماہ ِ جنوری کی ۱۴؍تاریخ ان کا ایک عظیم الشان تہوار ’’مکرسنکرانتی‘‘کے نام سے انجام دیا جاتا ہے ، ہندوؤں کے نزدیک یہ مبارک ترین دن ہے ، لاکھوں لوگ گنگا ساگر میں ڈبکی لگاکر ’’سورج‘‘ دیوتا کی پوجا کرتے ہیں ، ہندوؤں کے نزدیک ’’سورج ‘‘نہ صرف خدائی مظہر بلکہ مجسم ِ علم ودانائی ہے ، دیوتا کرشنا نے گیتا میں ’’سورج‘‘ کو مظہر خدا اور اس کا پہلا شاگرد کہا ہے ،مکر سنکرانتی کے دن ’’سورج ‘‘اپنی بالادستی کا سفر شروع کرکے شمالی کرہ میں داخل ہوتا ہے ، اس موقع پر تمام دیوتا یہ یاددہانی کراتے ہیں کہ تم بلند سے بلند تر ہو، تمہاری درخشانی میں اضافہ ہوتا رہے اور کبھی تم تاریک نہ ہو۔
شمالی ہندوستان میں یہ ’’پونگل‘‘ اور پنجاب میں’’لوہری وماگھی‘‘ کے نام سے منایا جاتا ہے ، تمل ناڈو میں بھی یہ تہوار ’’پونگل‘‘ کے نام سے اور آندھراپردیش میں تلگو عوام اس کو ’’پدا پنڈوگا‘‘ یعنی بڑا تہوار کہتی ہے ، جو چار دنوں پر مشتمل ہوتاہے ۔ پہلا دن بھوگی ،دوسرا دن سنکرانتی، تیسرا دن کنمو اور چوتھا دن سُکّا نُما ہوتا ہے ۔ گجرات میں اس تہوار کے موقع پر چھوٹے بڑے تحفے تحائف ایک دوسرے کو پیش کرتے ہیں، گجراتی پنڈت اس مبارک دن طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے امداد دیتے ہیں، گجراتی عوام سورج کو نہ صرف ادب سے دیکھتے ہیں بلکہ اس کی نذر کے لیے رنگ برنگی پتنگیں اڑاتی ہے، اوروہ اس نذر کے ذریعہ اپنے باعظمت خدا (سورج) کا قرب حاصل کرنا چاہتے ہیں، پتنگ بازی اس تہوار کا خاص مشغلہ ہے ۔ بہرحال مختلف علاقوں میں مختلف انداز سے اس تہوار میں سورج پرستی ہوتی ہے ۔ اور اس طرح پورے ملک میں سورج کی عظمت کے گُن گائے جاتے ہیں۔
ان کے اس تہواراور خوشی کے موقع سے یقینا اہل ِاسلام کا کوئی تعلق نہیں اور ہونا بھی نہیں چاہیے ، کیونکہ اُن کی عیدیں مسلمانوں کے عقیدۂ توحید کے مغائر اور منافی ہیں۔ پھر مذہب اسلام خود دیگر تمام ادیان سے ممتاز اور فائق ہے ، اسکی اپنی ایک شناخت اور پہچان ہے ، وہ اپنے تشخص میں شرکت ِ غیر کو بالکل گوارا نہیں کرتا ،مسلمانوں کو اس نے یہ تعلیم دی کہ وہ اسلامی امتیازات کو باقی رکھیں ، اسلام میں دیگر مذاہب کی آمیزش سے قطعاً اجتناب کریں ورنہ وہ دیگر مذاہب کے عقائد کو اسلامی عقائد میں شامل کرلیں جس سے نبی نے منع فرمایا، آپ صلی اﷲ علیہ وسلم نے واضح طورپر فرمایا: جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرے گا وہ انہیں میں سے ہوگا۔
اللہ کے نبی ؐ نے بھی اپنی امت کو اس بات کی سختی سے تاکید فرمائی کہ دیگر اقوام کی روایات ورسومات کی مخالفت کرو ۔ چنانچہ ارشاد فرمایا  وہ شخص ہم میں سے نہیں جو ہمارے علاوہ (دیگر اقوام ) کے طریقوں کی مشابہت اختیار کرے ،تم یہود ونصاریٰ کی مشابہت مت اختیار کرو ۔(مشکوٰۃ شریف ص:۳۹۹) اپنی تعریف ومدح میں غلو کرنے سے بچنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا ’’ لا تطرونی کما اطرت النصاری فانما عبدہ فقولو ا عبد اللہ ورسولہ ‘‘ (کتاب الآداب مشکوٰۃ ) تم میری تعریف میں ایسا غلو مت کرو جیسا کہ نصاریٰ غلو کرتے تھے ،اس لیے کہ میں تو اللہ کا بندہ ہو ں ، تو (مجھے ) اللہ کا بندہ اور اس کا رسول کہو ۔ سر پر عمامہ باندھنے کے سلسلہ میں تعلیم دیتے ہوئے ارشاد فرمایا ’’ فرق مابیننا وبین المشرکین العمائم علی القلانس ‘‘ہمارے اور مشرکین کے درمیان ٹوپیوں پر عماملہ باندھنے سے فرق کیا گیا(وہ بغیر ٹوپیوں کے عمامہ باندھتے ہیں ) (مشکوٰۃ کتاب اللباس ص:۳۷۴)
داڑھی رکھنے کے بابت ہدایت فرمائی کہ ’’ خالفوا المشرکین واوفروا اللُحیٰ واحفوا الشوارب ‘‘ (باب الترجل مشکوٰۃ ص: ۳۸۰)یعنی مشرکین کی مخالفت کرو داڑھی بڑھائواور مونچھیں کٹائو ۔ (کیونکہ وہ داڑھی کٹاتے ہیں اور مونچھ بڑھاتے ہیں)۔ اسکے علاوہ بہت سی روایات ہیں جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اسلام اور اسلامی تعلیمات امت ِ مسلمہ کو عقائد واعمال اخلاق وعادات میں دیگر مذاہب کی اتباع اور پیروی سے سختی سے منع کرتے ہیں اور اسلامی تشخص کی حفاظت اور برقراری کا پابند بناتے ہیں ۔
لیکن افسوس کا مقام ہے کہ ضعیف العقیدہ مسلمان بالخصوص نادان نوجوان طبقہ اپنی کم علمی یا ناواقفیت سے (ﷲ کرے دانستہ یہ عمل نہ ہو) یا اپنے شوق وذوق کی تسکین کے لیے پتنگ بازی کرکے اس ہندوانہ تہوار میں شریک ہیں ، گویا عملاً مسلمان اس مشرکانہ عقیدہ(سورج پرستی) کی نہ صرف تائید کررہے ہیں بلکہ ادنیٰ درجہ میں سہی اس سے اپنی وابستگی کا اظہار کررہے ہیں ، نوجوان شوق کی تکمیل میں اور والدین اپنے بچوں کی آرزوئیں پوری کرنے بیش بہا مال پتنگوں کی خریدی میںاس آسانی سے صرف کردیتے ہیں جس طرح سہولت سے پانی زمین پر بہایا جاتا ہے پھر اس پتنگ بازی میں جو مکر سنکرانتی کا اہم حصہ ہے ایک دوسرے پر تفاخر وتنافس ، موسیقی اور گانوں کی گونج بھی شامل ہوجاتی ہے ، مال کے ضیاع کے ساتھ اس میں جانی نقصانات اس کے علاوہ ہیں۔ ہماری بربادی پہلے ہی کیا کم تھی کہ ہم نے مزید اس تہوارکو اپناکر دنیوی واُخروی دونوں محرومیاں اپنا مقدر بنالیا۔ الامان والحفیظ
لہٰذا ضرورت ہے کہ اپنی آنکھوں سے غفلت کے پردے اٹھائیے ،اغیار کے طریقوں سے منہ موڑئیے، ہم خدائے واحد پر ایمان رکھنے والوں کے لیے یہ کہاں زبیا ہے کہ ملعون ومردود اور مغضوب قوموں کے طرز ِ عمل کو اپنا پسندیدہ مشغلہ بنائیں! ہمیں تو دنیا میں واحدانیت کا پرچار کرنے کے لیے بھیجا گیا ، نعمت ِ ہدایت سے اس لیے سرفراز کیا گیا کہ دوسروں کے گھر ہدایت کا چراغ جلا سکیں ، اس لیے نہیں کہ اپنے گھر کی ایمانی شمع گل کرکے اُسے ظلمت کدۂ کفر بنالیں۔
مکر سنکرانتی خدافراموش قوموں کا تہوار ہے ، جس میں وہ خدائے واحد کی عظمت وکبریائی کی چادر سورج کو اوڑھا رہے ہیں، ہماراتہوار عید الفطر وعیدالاضحی ہیں جس میں ہم گلی کوچوں میں تکبیر وتہلیل سے خدا کی عظمت وکبریائی، برتری وبڑائی کا اعتراف و اعلان کرتے ہیں۔ــــــــــ ہمیں چاہیے کہ پتنگ بازی ترک کردیں اور توبہ کرکے اس بیہودہ عمل سے بازآجائیں۔

اعلان
اعلان
پچھلی پوسٹ

زرعی قوانین پر سپریم کورٹ کا عبوری فیصلہ خوش آئند مگر یہ مستقل حل نہیں ہے

اگلی پوسٹ

اولاد کو قرآنی علوم سے آراستہ کرنے پر والدین کو بہترین اعزاز سے نوازا جائے گا

Asrehazir

Asrehazir

اگلی پوسٹ

اولاد کو قرآنی علوم سے آراستہ کرنے پر والدین کو بہترین اعزاز سے نوازا جائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

سماجی رابطے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین خبریں

تلنگانہ میں ایمسیٹ امتحان کے انعقاد پر اندرون دو یوم ہوگا فیصلہ، انٹرمیڈیٹ امتحان اپریل یا مئی میں متوقع

جنوری 19, 2021

بکرے کے گوشت کی قیمتوں پر قابو پانے تلنگانہ سرکار خود گوشت فروخت کرے گی

جنوری 19, 2021

شادی شدہ کا غیر کے ساتھ تعلقات رکھنا جرم ہے، لیو ان ریلیشن نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ

جنوری 19, 2021

مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی کا خطاب

جنوری 19, 2021

ہمارے بارے میں

Asre Hazir

عصر حاضر اردو اور انگلش میں ہندوستان کے ادبی و تہذیبی شہر حیدرآباد دکن سے چلنے والا ایک اسلامی پورٹل ہے۔

ہماری پیروی کریں

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: [email protected]

تازہ ترین پوسٹ

  • تلنگانہ میں ایمسیٹ امتحان کے انعقاد پر اندرون دو یوم ہوگا فیصلہ، انٹرمیڈیٹ امتحان اپریل یا مئی میں متوقع جنوری 19, 2021
  • بکرے کے گوشت کی قیمتوں پر قابو پانے تلنگانہ سرکار خود گوشت فروخت کرے گی جنوری 19, 2021
  • شادی شدہ کا غیر کے ساتھ تعلقات رکھنا جرم ہے، لیو ان ریلیشن نہیں: الہ آباد ہائی کورٹ جنوری 19, 2021
  • مسجد قطب شاہی بازار گارڈ میں مولانا پی ایم مزمل صاحب رشادی کا خطاب جنوری 19, 2021
  • ایمان کی سلامتی کے لئے فتنوں کے بارے میں شعور بیداری وقت کی اہم ضرورت جنوری 19, 2021
  • سیتاپور لوجہادمعاملہ ملزمین کے خلاف قائم مقدمہ ختم کرنے والی عرض داشت پر الہ آبا د ہائی کورٹ میں کل سماعت ہوگی: گلزار اعظمی جنوری 19, 2021
  • ارتدادی فتنوں سے بچاؤ کیلئے عقائد اسلام کی حفاظت وقت کی اہم ترین ضرورت! جنوری 19, 2021

مشہور پوسٹ

  • واٹس اپ صارفین کی نجی تفصیلات کو متأثر ہونے نہیں دیں گے‘ واٹس اپ نے کیا بڑا خلاصہ

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • مسجد بلال ٹولی چوکی میں مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی کا اصلاحی خطاب

    0 shares
    Share 0 Tweet 0
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالم اسلام
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved. | Designed By: AQCDS Hyderabad. (+91) 9100078978

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×
porno • porno • porno • porno • porno • porno
porno • porno • porno porno • porno • porno