احوال وطن

مہاراشٹرا میں رات کا کرفیو یا لاک ڈاؤن کے نفاذ کا کوئی ارادہ نہیں: اُدھو ٹهاکرے

ممبئی: 20؍دسمبر (عصر حاضر) مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کے روز کہا کہ وہ ریاست میں کسی تازہ لاک ڈاؤن کے حق میں نہیں ہیں اور نہ ہی رات کا کرفیو کے نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں حالانکہ کورونا وائرس پر مکمل طور پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے، لیکن حالات دن بدن بہتر ہو رہے ہے۔

میٹرو کار شیڈ سمیت دیگر موضوعات پر منعقدہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ریاست کی عوام سے خطاب کرتے ہوئے مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ اگلے چھ ماہ تک ریاست میں ماسک  پہننا لازمی ہے۔

سوشل میڈیا کے ذریعہ کیے گئے اس خطاب کے دوران  ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ماہرین ایک بار پھر رات کے کرفیو یا دوسری مرتبہ لاک ڈاون نافذ کرنے کے حق میں ہیں، لیکن وہ ایسے اقدام کی حمایت نہیں کرنا چاہتے۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے انفیکشن پر پوری طرح سے لگام نہیں لگایا جاسکا ہے، پھر بھی حالات کنٹرول میں ہیں۔ انہوں نے کہا، ’علاج سے بہتر احتیاط ہے۔ کم از کم اگلے 6 ماہ تک عوامی مقامات پر ماسک پہننے کی عادت بنا لینی چاہئے۔

کووزیراعلی ادھو ٹھاکرے نے عوام کو ہدایت دی کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اگلے چھ ماہ تک ماسک پہننا لازمی ہوگا۔ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ "روک تھام علاج سے بہتر ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک پہننا کم سے کم چھ ماہ تک اپنی عادت بنانا چاہیے۔”

واضح رہے کہ مہاراشٹر میں ہفتہ کو 3,940 اور لوگوں کو کورونا وائرس سے انفیکشن ہونے کی تصدیق ہونے کے ساتھ ریاست میں اب تک سامنے آئے کل معاملوں کی تعداد بڑھ کر 18,92,707 ہوگئی ہے۔ وہیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 74 اور لوگوں کی اموات کے ساتھ ریاست سے وبا میں جان گنوانے والوں کی تعداد بڑھ کر 48,648 تک پہنچ گئی ہے۔ مہاراشٹر میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ہفتہ کو 3,119 لوگوں کو اسپتالوں سے چھٹی دے دی گئی۔ مہاراشٹر میں اب تک 17,81,841 مریض کورونا وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 61,095 مریض زیر علاج ہیں۔ ممبئی میں کورونا انفیکشن کے 632 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد شہر میں متاثر لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2,86,264 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 9 مزید لوگوں کی موت کے بعد مہلوکین کی تعداد 10,980 ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×