احوال وطن

مہاراشٹرا میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں ہوگا‘ ریاستی کابینہ کا فیصلہ

ممبئی: 24؍نومبر (عصر حاضر) تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے مہاراشٹرا حکومت نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کے درمیان ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ منگل کو کابینہ کے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ لیا گیا۔ ریاستی کابینہ کے مطابق نہ لاک ڈاؤن کا نفاذ ہوگا اور نہ نائٹ کرفیو کے نفاذ کا کوئی منصوبہ بنایا گیا ہے۔ ریاستی کابینہ نے ریاست میں نائٹ کرفیو اور لاک ڈاؤن کی تمام افواہوں کو بھی مسترد کردیا۔ ، مہاراشٹر ریلیف اینڈ ریہابلیشین نے بتایا کہ ہم ریاست میں کسی لاک ڈاؤن یا نائٹ کرفیو کی منصوبہ بندی نہیں کررہے ہیں۔ تہوار کے موسم کی وجہ سے کورونا وائرس کے معاملات میں اضافہ ہوا ہے اور ہم نے جانچ کم کردی تھی لہذا تعداد کم ہوگئی لیکن اب ہم نے جانچ میں اضافہ کیا ہے لہذا نمبر بڑھ رہے ہیں۔ لیکن معاملات قابو میں ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ وہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ اس سے قبل اتوار کے روز ، وزیر اعلی ادھوو ٹھاکرے نے بھی کہا تھا کہ وہ ریاست میں ایک اور لاک ڈاؤن نہیں لگانا چاہتے جبکہ انہوں نے انتباہ بھی کیا تھا کہ کورونا وائرس کی دوسری ممکنہ لہر "سونامی” ہوسکتی ہے۔

"ہمارے پاس ابھی تک کورونا کی ویکسین موجود نہیں ہے ، اور نہ ہی اس کا کوئی علاج ہے۔ لہذا ہمیں اس وقت تک حفاظتی اقدامات پر قائم رہنا ہے جب تک کہ اس کی ویکسین دستیاب نہیں ہوجاتی۔ کسی غلط فہمی میں نہ رہیں کہ چونکہ سب کچھ کھل رہا ہے ، کورونا وائرس کو فتح کرلیا گیا ہے۔ اُدھو ٹھاکرے نے کہا کہ ہم ایک اور لاک ڈاؤن نہیں چاہتے۔ اور نہ لاک ڈاؤن کے ساتھ اپنے پانچ سال ختم کرنا چاہتے ہیں۔ اگرچہ تمام تہواروں کو تحمل کے ساتھ منایا گیا ہے، لیکن ابھی تک خطرہ کم نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×