احوال وطن

ممبئی: بجلی کی سپلائی بند ہونے سے نظامِ زندگی متأثر‘ لوکل ٹرین بند

ممبئی: 12؍اکتوبر (عصر حاضر)  ممبئی سمیت میٹرو پولیٹن ریجن (ایم ایم پی آر) میں بجلی کی سپلائی بند ہونے سے نظام زندگی شدید متأثر ہوگئی ہے۔ ممبئی شہر، مضافات ،تھانے ،نوی ممبئی، پنویل اور آس پاس کے علاقے متاثر ہوئے ہیں۔بیسٹ کمپنی کے ٹوئیٹ کے مطابق ویسٹرن گریڈ میں خلل کے بعد ٹاٹا پاور ہاؤس بند پڑگیا ہے۔ ویسٹرن اور سینٹرل ریلویز کی لوکل ٹرین سروس بھی بند ہوگئی ہے۔جگہ جگہ اونچی عمارتوں میں لفٹ بند ہو جانے سے لوگ لفٹ میں پھنس گئے ہیں۔ ممبئی کے علاوہ تھانے کے بھی کچھ علاقوں کی بجلی چلی گئی ہے۔ وہیں، برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اطلاع دی ہے کہ ٹاٹا کی بجلی سپلائی میں رکاوٹ کے سبب ممبئی میں بجلی گریڈ فیل ہو گئی ہے۔ سینٹرل ریل لائن پر ریل خدمات ٹھپ ہو گئی ہیں۔ ممبئی میں پاور گرڈ فیل ہونے کے سبب شہر کی لائف لائن کہی جانے والی لوکل ٹرینیں بھی رک گئی ہیں۔ مغربی ریلوے کو پیر کی صبح پاور گرڈ فیل ہونے کے سبب چرچ گیٹ اور وسئی کے درمیان لوکل ٹرین خدمات روکنی پڑی۔ اطلاع دی گئی کہ 400 کے وی کی لائن میں ٹرپنگ ہوئی ہے۔ اس سے پوری ایم آئی ڈی سی، پال گھر اور دہانو لائن متاثر ہوئی ہیں۔ بی ایم سی کے کمشنر ایس چہل نے ممبئی کے سبھی اسپتالوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے آئی سی یو اور دیگر جگہوں پر بجلی کی صحیح ڈھنگ سے سپلائی کے لئے جنریٹر چلانے کے لئے کم سے کم 8 گھنٹے کے حساب کا ڈیزل جمع کر لیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×