احوال وطن

کانگریس ، شیوسینا اور این سی پی آپس میں لڑیں گے اور پھوٹ پڑے گی: مہاراشٹرا بی جے پی سربراہ

ممبئی 29:؍ ستمبر (اے این ایس)ہفتہ کے روز شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت اور مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی دیویندر فڈنویس کے مابین ملاقات کے بعد ، ریاستی بی جے پی کے سربراہ چندرکانت پاٹل نے منگل کو کہا کہ حکمران اتحاد میں شامل تین پارٹیوں کانگریس ، شیوسینا اور این سی پی آپس میں لڑیں گے اور پھوٹ پڑجائے گی۔پٹیل نے اے این آئی کو بتایا کہ یہ میرا تجزیہ ہے کہ ان کی آپس کی لڑائی کے نتیجے میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے۔ لیکن یہ ضروری نہیں ہے کہ ایسا ہی ہو۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ راوت نے فڈنویس سے شیو سینا کے ترجمان سمن میں انٹرویو طلب کیا تھا اور اسی وجہ سے ان کی ملاقات ہوئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×