احوال وطن

ممبئی کے بھیونڈی میں عمارت منہدم ،10 افراد جاں بحق‘ مہاراشٹر حکومت 5؍لاکھ روپیے معاوضہ دے گی

ممبئی:21؍ستمبر (اے این ایس)ممبئی کے قریب بھیونڈی کے پٹیل کمپاؤنڈ علاقہ میں گراؤنڈ پلس 3؍منزلہ عمارت پیر کی علی الصبح 3:40؍کے قریب گرنے سےدس افراد کی موتواقع ہوگئی۔ اس وقت لوگ عمارت میں سو رہے تھے۔ تھانہ کے میونسپل کمشنر ڈاکٹر وپن شرما کی ہدایت پر این ڈی آر ایف کی ایک ٹیم کو بھی ریسکیو آپریشن کے لئے موقع پر بھیجا گیا ۔نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کے عہدیداروں نے مقامِ حادثہ پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا ۔ این ڈی آر ایف کے عہدیداروں کے ذریعہ 11؍افراد کو بچایا گیا جبکہ عمارت گرنے کے فورا بعد مقامی لوگوں کے ذریعہ کم از کم 20؍افراد کو بچایا گیا۔ کہا جارہا ہے کہ یہ عمارت 40؍سال قدیم تھی، اس عمارت میں کم و بیش 20؍خاندان رہائش پذیر تھے۔عمارت کے انہدام کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی ‘صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر داخلہ امت شاہ نے ٹویٹ کرکے تعزیت پیش کیا‘مہاراشٹرا حکومت نے اعلان کیا کہ جاں بحق ہونے والےخاندانوں میں فی کس 5؍لاکھ روپیے معاوضہ دیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×