• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

مہاراشٹرا میں مذہبی مقامات پر پابندی برقرار‘ عقیدت مندوں میں مایوسی

مذہبی مقامات مساجد و منادر کھولنے سے وباء کے پھیلاؤ کا زیادہ خطرہ ہے‘ ہائی کورٹ میں حکومت کا جواب

Asrehazir by Asrehazir
اگست 13, 2020
in ریاست و ملک
0
0
SHARES
662
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

ممبئی: 13؍اگسٹ (عصر حاضر) ممبئی ہائی کورٹ میں آج ریاستی سرکار نے یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر مذہبی مقامات و منادر کو کھولا گیا تو اس سے کورونا وباء کے پھیلاؤ کا خطرہ بہت زیادہ ہے اس لئے ابھی مذہبی مقامات شروع کر نے پر فیصلہ محفوظ رکھا گیاہے۔ ریاستی سرکار نے ہائی کورٹ میں داخل کردہ اپنے حلف نامہ میں واضح کیا ہے کہ ابھی مذہبی مقامات کھولنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی کیونکہ اس سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ ہوگا۔ ممبئی و ریاست بھر میں مساجد, منادر, خانقاہیں اور مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولنا ابھی مشکل ہے۔ اس لئے عقیدتمندوں کو مذہبی مقامات کے کھلنے کا مزید اتنظار کرنا ہوگاجس کے سبب مساجد, منادر اور خانقاہوں کے ذمہ داروں علماء کرام اور عمائدین شہر نے سخت اعتراضات درج کئے ہیں اور ریاستی سرکار کے اس داخل کردہ حلف نامہ پر بھی اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔

ADVERTISEMENT

جین مندر ٹرسٹ نے15 سے 23 اگست تک مندر میں جاکر پوجا پاٹ کی اجازت طلب کی تھی اس کے بعد ہی دیگر منادر نے بھی مندروں میں پوجا پاٹ کی اجازت طلب کی تھی اور ایڈوکیٹ پرکاش شاہ کے معرفت رٹ پٹیشن داخل کی گئی تھی۔ ہائی کورٹ میں یہ دلیل دی گئی کہ جام خانوں سے لے کر بیوٹی پارلر اور حجامت خانہ تک کو اجازت دی گئی ہے وہ احتیاطی اقدامات کے ساتھ اپنی دکانیں شروع کر سکتے ہیں صرف مندر و مذہبی مقامات کو کیوں اجازت نہیں دیا گئی ہے۔ اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرکزی سرکار نے مارچ سے لے کر 8 جون تک گائڈ لائن جاری کی تھی لیکن اب بھی ریاستی سرکار کے کچھ وزراء ادھو ٹھاکرے کو گمراہ کر رہے ہیں۔

رضا اکاڈمی روح رواں سعید نوری نے بتایا کہ جسطرح سے بازاروں کو کھولا گیا ہے اور شادیوں کیلئے شرائط کے ساتھ اجازت دی گئی ہے اسی طرز پر مساجد اور عبادت گاہوں کو بھی اجازت دی جائے تاکہ مسلمان مساجد میں نمازیں پنچگانہ اور عبادتوں کا اہتمام کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو سرکار شادیوں اور دیگر تقریبات کو اجازت دیتی ہے۔ دوسری طرف صرف عبادتگ اہوں پر پابندی عائد کر تی ہے تو یہ دو رخی پالیسی ہے ایسے میں سرکارکو اپنے فیصلہ پر نظر ثانی کر نی چاہئے انہوں نے کہا کہ تمام بازار اور دکانیں کھل گئی ہیں، صرف عبادت گاہوں کے کھلنے پر اعتراض کیوں ہے۔

وہیں حاجی علی اور ماہم درگاہ کے منیجنگ ٹرسٹی سہیل کھنڈوانی نے بتایا کہ ایک طرف بازاروں کو کھول دیا گیا ہے صرف مذہبی مقامات پر پابندیاں کیوں سرکار پر ایک مرتبہ عوام کو اعتماد نہیں ہے لیکن اللہ پر تو اعتماد ہے وہ عبادت و ریاضت کرتے ہیں اور کرونا وائرس جیسے حالات میں امید ہی سب کچھ ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ امید پر دنیا قائم ہے اسی لئے عوام کی امید جو اللہ پر ہے اسے قائم رکھا جائے اور یہ عقیدہ کا معاملہ ہے ہر کسی کا اپنا عقیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ خانقاہیں عبادتگاہیں اور دیگر مذہبی مقامات کے بند ہونے سے یہاں کے مالی حالات دشوار گزار ہوگئے ہیں اب مذہبی مقامات کے اخراجات پورے کر نا مشکل ہوگیا ہے کیونکہ درگاہوں, مساجد سمیت مذہبی مقامات میں عطیات نہیں آرہے ہیں اور درگاہوں اور خانقاہوں کے اخراجات تو ختم نہیں ہوئے ہیں یہاں مجاور سے لے کر دیگر خادموں کی تنخواہیں عبادت گاہوں کی بجلی اور پانی کا بل سمیت دیگر اخراجات میں سرکار نے کوئی رعایت نہیں دی ہے جبکہ سرکار کو تو درگاہوں اور مذہبی مقامات کو امداد فراہم کرنا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرونا وائرس جیسے حالات میں تو عوام میں عبادت کا جنون پیدا ہوگیاہے ہر کوئی اپنے رب کی حمد و ثنا میں مشغول ہے تو ایسی سنگین صورتحال میں کیا مساجد عبادتگاہوں اور خانقاہوں کو دوبارہ کھولنے پر سرکار کو پیش قدمی کی ضرورت نہیں ہے اس لئے ہم مطالبہ کر تے ہیں کہ مساجد, خانقاہوں کے ساتھ تمام مذہبی مقامات کو دوبارہ کھولا جائے تاکہ لوگوں میں پھیلی مایوسی کم ہو اور ان کا اعتماد و اعتقاد اللہ اور اس کے ولیوں پر مضبوط ہو۔
ADVERTISEMENT
Previous Post

شان ِرسالت ماٰب میں گستاخی اور ہماری ذمہ داری

Next Post

مرکزی وزارتِ تعلیم نے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

مرکزی وزارتِ تعلیم نے سینٹرل یونیورسٹی رینکنگ کی فہرست جاری کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×