ممبئی شہر اور ریاست بھر میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا اعلان نہیں کیا گیا‘ ادھو ٹھاکرے نے کی وضاحت
ممبئی: 12؍جون (محمد جاوید شیخ) مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کی جانب سے انتباہ کے بعد کہ اگر عوام نے اصولوں اور لاک ڈاؤن کی پاسداری نہیں کی تو ایک مرتبہ پھر سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنا ہوگا اس لئے بھیڑ بھاڑ جمع کر نے سے گریز کریں۔ اس انتباہ کے بعد ریاست بھر میں لاک ڈاؤن سختی سے نافذ کرنے سے متعلق افواہ کا بازار گرم ہوگیا ہے ہر طرف یہ افواہ پھیل رہی تھی کہ پیر سے مکمل 15 دنوں کا سخت لاک ڈاؤن نافذ العمل ہوگا یہی افواہ سوشل میڈیا پر بھی گشت کر رہی تھی اور عوام میں خوف و ہراس اور بے چینی پائی جارہی تھی اس کے بعد وزیر اعلی کو یہ واضح کرنا پڑا کہ لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ نہیں کیا گیا ہے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ کہیں پر بھی بھیڑ بھاڑ نہ کریں اور سرکار و انتظامیہ کے اصولوں کی تابعداری کرنے کے ساتھ خود کی فکر کریں۔ شہر بھر میں لاک ڈاؤن میں رعایت دیئے جانے کے بعد ایک مرتبہ پھر بازاروں کی رونقیں لوٹ گئی ہیں اس کے ساتھ ہی پارک سمیت مرین ڈرائیو میں بھی چہل قدمی کرتے ہوئے لوگ نظر آرہے ہیں اس لئے بازاروں اور پارکوں میں بھیڑ جمع ہونے کے سبب ادھو ٹھاکرے یہ انتباہ دیا ہے کہ اگر عوام نے لاک ڈاؤن اور اصولوں کی پابندی نہیں کی تو لاک ڈاؤن ختم نہیں ہوگا اور مزید اس میں سختی پیدا کی جائے گی۔
The lockdown has not been reimposed. CM Uddhav Balasaheb Thackeray has appealed to the people to refrain from crowding. He has earnestly requested them to follow the Govt's instructions and take necessary precautions to stay safe and take care.
— CMO Maharashtra (@CMOMaharashtra) June 12, 2020
ادھو ٹھاکرے کے یہ اشارہ کے بعد ہی عوام میں یہ پیغام عام ہوگیا ہے کہ لاک ڈاؤن سخت ہوگا پیر سے کسی کو بھی گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی اس لئے اشیاء ضروریہ و دیگر چیزوں کا ذخیرہ اندوزی کر لی جائے جبکہ اس کی وضاحت ادھو ٹھاکرے نے ہی کی ہے کہ اب تک لاک ڈاؤن نافذ کر نے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن عوام اصولوں کی پابندی کریں۔ ادھو ٹھاکرے ٹوئیٹر پر یہ اطلاع دی ہے اور عوام سے پُر سکون رہنے کی اپیل کی ہے اسی ٹوئٹ کو ممبئی پولیس نے بھی ری ٹوئٹ کیا ہے کیونکہ ممبئی شہر میں سب سے زیادہ افواہوں کا بازار گرم تھا اور پولیس کو اس کی وجہ سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ممبئی پولیس کمشنر پرم بیر سنگھ حالات پر بذات خود نگرانی رکھ رہے ہیں اس افواہ کے پھیلنے کے بعد ایڈیشنل پولیس کمشنر ایس بی ون سنیل کولہے نے پولیس کمشنر کو حالات سے باخبر کروایا اور جس کے بعد وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کے ٹوئٹ کو ہی ممبئی پولیس نے ری ٹوئٹ کر کے عوام کو یہ بتا دیا ہے کہ اب لاک ڈاؤن نافذ کرنے سے کا وزیر اعلی نے کوئی اعلان نہیں کیا ہے اس لئے عوام افواہوں پر توجہ نہ دیں اور گمراہ کن پیغامات کو عام کر نے سے گریز کریں۔ واضح رہے کہ ممبئی شہر میں معاشرتی فاصلہ اور لاک ڈاؤن کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے جس کے بعد ہی ادھو ٹھاکرے نے سخت لاک ڈاؤن نافذ کر نے کی وارننگ دی تھی کیونکہ شہر میں کرونا وائرس کے مریضوں اور اموات کا سلسلہ ہنوز دراز ہے ایسے میں کرونا پر قابو پا نے کیلئے معاشرتی دوری ہی ایک واحد علاج ہے۔