اورنگ آباد میں پٹریوں پر سورہے مہاجر مزدوروں کو مال گاڑی نے روند دیا
اورنگ آباد: 8؍مئی (عصر حاضر) مہاراشٹر کے مشہور شہر اورنگ آباد میں اورنگ آباد جالنہ ریلوے لائن کے درمیان پٹری پر سوئے ہوئے مہاجر مزدوروں کو ایک مال گاڑی نے روند دیا‘ جس ی وجہ سے بر سر موقع 17؍مہاجر مزدور ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق سبھی ریلوے ٹریک پر سو رہے تھے۔ جانکاری کے مطابق یہ حادثہ اورنگ آباد جالنا ریلوے لائن پر صبح 5:22 بجے پیش آیا ہے۔ حادثہ کی اطلاع پاکر کارماڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ تقریبا 45 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد سبھی تھک گئے اور ٹریک پرہی آرام کرنے لگے۔ تھکاوٹ کی وجہ سے زیادہ تر لوگوں کو نیند آگئی اور ٹریک پر سو گئے۔ اس دوران ٹرین وہاں سے گزری اور تمام لوگ اس کی زد میں آگئے۔ اورنگ آباد کے ایس پی موکشدا پاٹل نے بتایا کہ مارے گئے تمام کارکن بھساون سے اسپیشل ٹرین کے ذریعے مدھیہ پردیش واپس جانا چاہتے تھے۔ یہ تمام کارکن مدھیہ پردیش کے شاہڈول کے رہائشی تھے۔
Extremely anguished by the loss of lives due to the rail accident in Aurangabad, Maharashtra. Have spoken to Railway Minister Shri Piyush Goyal and he is closely monitoring the situation. All possible assistance required is being provided.
— Narendra Modi (@narendramodi) May 8, 2020
ملی جانکاری کے مطابق اس حادثے میں چار مزدور شدید زخمی ہوگئے۔ وہ سبھی ایک نجی کمپنی میں کام کرتے تھے۔ اور MIDC اورنگ آباد جارہے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ دن بھر سفر کرنے کے بعد وہ رات میں آرام کرنے کیلئے ٹریک پر سوگئے۔ افسران کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک مال گاڑی کے گزرنے کے سبب ہوا ہے۔
आज 5:22 AM पर नांदेड़ डिवीजन के बदनापुर व करमाड स्टेशन के बीच सोये हुए श्रमिकों के मालगाड़ी के नीचे आने का दुखद समाचार मिला।
राहत कार्य जारी है, व इन्क्वायरी के आदेश दिये गए हैं। दिवंगत आत्माओं की शांति हेतु ईश्वर से प्रार्थना करता हूँ। https://t.co/NnOmPNfATU
— Piyush Goyal (@PiyushGoyal) May 8, 2020
وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹر پر لکھا ، ‘مہاراشٹرا کے اورنگ آباد میں ٹرین حادثے میں جان و مال کےنقصان سے میں بیحد غمزدہ ہوں۔ وزیر ریلوے پیوش گوئل سے بات کی ، وہ اس صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔ ہر ممکن مدد فراہم کی جارہی ہے۔