احوال وطن

مفسر قرآن مولانا طلحہ قاسمی نقشبندی کا دورۂ کرنول‘ مختلف پروگراموں سے خطاب فرمائیں گے

کرنول: 17؍اکتوبر (پریس ریلیز) سالکین سلسلہ عالیہ نقشبندیہ کرنول کی اطلاع کے بموجب ملک کے ممتاز عالم دین، مفسر قرآن پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ العالی ( خلیفہ و مجاز محبوب العلماء و الصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم ) کی شہر کرنول آمد مسعود پر اصلاحی خطابات کی ترتیب:

ملاقات برائے سالکین 20 اکتوبر 2022 بروز جمعرات صبح 11 تا 1:00 بجے بمقام دارالماجد نزد یونیک انگلش ہائی اسکول عباس نگر کرنول

20؍اکتوبر کو خواتین کے لیے تربیتی خطاب  دوپہر 2:30 بجے سے بمقام دارالماجد نزد یونیک انگلش ہائی اسکول عباس نگر کرنول

20؍اکتوبر کو بعد نماز عصر مسجد امیر الدین رائیلوے اسٹیشن کرنول میں مجلس ذکر اور بعد نماز مغرب اسی مسجد میں جلسہ عام بعنوان سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم و اصلاح معاشرہ ہونا طے پایا ہے جس میں حضرت والا دامت برکاتہم العالیہ کا کلیدی خطاب ہوگا۔ اس جلسہ کی صدارت حضرت مولانا مفتی عبد الرحمن صاحب رشادی مدظلہ العالی بانی و مہتمم دارالعلوم عین الھدیٰ نندی کٹکور کریں گے۔
21 اکتوبر 2022 بروز جمعہ مسجد رسالدار کرنول میں مفسر قرآن پیر طریقت حضرت مولانا سید محمد طلحہ صاحب قاسمی نقشبندی مدظلہ العالی ( خلیفہ و مجاز محبوب العلماء و الصلحاء حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم العالیہ) خطاب جمعہ فرمائیں گے۔
لہذا سبھی مسلمانان شہر کرنول بالخصوص علماءکرام و حفاظ عظام نیز مریدین و معتقدین سے شرکت کی گزارش ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×