شان رسالتﷺ میں گستاخی کے خلاف شکا گو میں مسلمانوں کا زبردست احتجاجی مظاہرہ
شکاگو: 23؍جون (ڈاکٹر محمد قطب الدین) شکاگو ، امریکہ انڈین قونصلیٹ کے سامنے ڈائون ٹائون شکاگو میں مسلمانانِ شکاگو نے اپنے غم اور غصہ کا اظہار کیا۔اس احتجاج میں شکاگو کی سبھی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس میں یونائینڈ مسلمس آف شکا گو Justic for All اور تمام تنظیمں شامل تھیں۔ احتجاجی مظاہرین ہاتھوں میں پلے کا رڈزاٹھا ئے ہو ئے تھے۔جس میں لکھا ہوا تھا۔یا محمد ہم حاضر ہیں، ہم حاضر ہیں ۔ اور لبیک یا رسول اﷲ لبیک۔
We love Mohammed (Peace be upon him)
Punish the Culprit who insulted our Prophet (Sallahu Alaihi wasallam)
پوراڈائون ٹائون کلمہ طیبہ لاالہ الااﷲ محمد رسول اﷲ اور لبیک یا رسول اﷲ کے نعروں سے گونج رہا تھا۔
اس احتجاج میں بچے ، بو ڑھے، نوجوان،عورت، مرد سب شامل تھے۔ اس میں غیر مسلموں کی بھی کافی تعداد تھی۔
اس احتجاج کو مخاطب کر تے ہو ئے ڈاکٹر محمد قطب الدین نے کہا کہ مسلمان ہر چیز کو برداشت کر سکتے ہیں۔مگر ناموس رسالت کی توہین ہر گز براداشت نہیں کرسکتے۔ محمد ہمارا دین اور ہمارا ایمان ہیں۔ محمدﷺکی اطاعت ، ان سے محبت اور وفاداری ایمان کی روح ہے۔ انہوں نے علامہ اقبال کے ایک شعر:
کی محمد سے وفا تو نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح وقلم تیرے ہیں
کے حوالے سے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے رسول سے وفاداری کا واضح ثبوت پیش کریں۔
اس جلسے کو مخاطب کر تے ہوئےJustic for All کے صدر جناب مجا ہد ملک نے کہا کہ ہم نبی کی حرمت میں گستاخی کی مذمت ہی نہیں کر تے بلکہ خاطیوں کو کیفر کردار تک پہنچا نے کا مطا لبہ کر تے ہیں۔انہوں نے مسلمانوں کو جاگنے اور بیدار رہنے کا مشورہ دیا۔
جناب عبداﷲ مچل ( Abdullah Mutchell CEO) نے مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ مسلمان دین پر قائم رہیں اور ناموس رسالت اور اسلام کی حفاظت کے لئے ان تھک کوشش کریں۔جناب شاہنواز خاں نے کہا کہ ایسے وقت میں اپنے شعور کو بیدار کریں۔ اور اپنے ضمیر کو جھنجھوڑیں اوردین کے لئے اپنی تمام توانائیوں کو استعمال کریں، صرف مذمت اور مظاہروں سے کام نہیں چلے گا۔
جناب ارشاد خاں نے مظاہرین کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ ہم کو للکارا گیا ہے ہمارے لئے نبی کی ذات ہی سب کچھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان جہاں بھی ہوں وہ اپنی دینی حمیت کے ساتھ رسولﷺ سے وفاداری کا ثبوت دیں۔
اسی طرح مختلف مقررین نے اپنے خطابات میں عظمت رسول اور مقام رسول کی حفاظت کے لئے جدوجہد کر نے پر زور دیا۔ خواتین مقررین نے بھی اس موقع پر اپنے ایمان اور دینی حمیت کا ثبوت دیتے ہوئے عظمت رسول اﷲ ﷺ کے لئے ہر طرح کی قربانی پر زور دیا۔
آخر میں حکومت ہند سے یہ مطالبہ کیا گیا کہ وہ خاطیوں کو جلد سے جلد سخت سزادے اور پی ایم نریندر مودی اس اہم معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لیں۔ عوام ان کی خاموشی کو خاطیوں کی پشت پنا ہی تصور کررہے ہیں۔اگر ان سے یہ نہیں ہو سکتا ہے تو وہ فوری استعفٰی دیں۔
آخر میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیاکہ وہ ہندوستان پر اپنا اثر ورسوخ استعمال کرتے ہوئے ہندوستانی مسلمانوں کی جان ومال کی تباہی اور انڈیا میںhuman Right Violation کو روکیں۔
آخر میں مظاہرین نے عشق رسول اور محبت نبی کا ظہار کیا۔اور وعدہ کیا کہ اے محمد ہم آپ کی امت ہیں ہم حاضر ہیں۔ اس کے بعد دعا ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر ظہیر ودیگر نے بھی خطاب کیا۔۔۔۔