احوال وطن

مکہ کے بازاروں میں تحائف کی خریدی کے لیے معتمرین کا رش

مکہ مکرمہ: 19؍جنوری (ذرائع) مکہ مکرمہ میں معتمرین کو تحائف فروخت کرنے والی دکانوں نے سعودی عرب کے باہر سے بڑی تعداد میں معتمرین کی آمد کی وجہ سے ایک قابل ذکر سرگرمی ریکارڈ کی ہے۔ اپنے پیاروں کے لیے تحائف خریدنے والوں کا رش ہے۔ مناسک عمرہ ادا کرنے کے ساتھ اس مقدس سفر کی یاد میں اور اپنے پیاروں کو تحفہ دینے کے لیے معتمرین مکہ مکرمہ کے بازاروں کا رخ کرتے ہیں۔ عمرہ کرنے والا مرد ہو یا عورت وہ تحائف خریدنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے قیمتوں کا بھی زیادہ دھیان نہیں کیا جاتا۔ "العربیہ ڈاٹ نیٹ” نے مکہ مکرمہ کے حجاج کرام ، معتمرین اور زائرین کے لیے تحائف کے بازاروں کا دورہ کیا اور ان بازاروں کی تصاویر بھی حاصل کیں جس سے معلوم ہوا کہ ان بازاروں میں زبردست رش ہے اور معتمرین تحائف خریدنے میں مشغول ہیں۔ سعودی سفر و سیاحت ایسوسی ایشن کے رکن ، حج و عمرہ کے لئے قومی کمیٹی کے ایک ممبر ہانی الامیری نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں فروخت کرنے والی دکانوں پر زائرین کی آمد 85.85 فیصد بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے ” العربیہ ڈاٹ نیٹ” سے گفتگو کے دوران کہا کہ مکہ مکرمہ کے بازاروں میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران تحائف پر خرچ کرنے والے معتمرین کے حجم میں اضافہ دیکھا گیا اور فروخت کنندگان نے خوشحالی دیکھی ہے۔ سعودی عرب کے اندر اور باہر سے آنے والوں نے ریکارڈ خریداری کی ہے۔ مسجد حرام کے قریب دکانیں اور عزیزیہ میں دکانوں پر گاہکوں کارش دیکھا گیا خاص طور پر دو سال کورونا کے تعطل کے بعد اب دکانوں پر رش خوب بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معتمرین کے تحائف میں جائے نماز ، تسبیحات ، بچوں کے کھلونے ، خوشبو ، کپڑے ، گھڑیاں ، الیکٹرانک اور بجلی کے آلات اور دیگر تحائف شامل ہیں ۔ کچھ عرصہ سے حجاج کے تحائف کی دکانوں میں’’میڈ اِن مکہ‘‘ مصنوعات کی طلب میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکہ مکرمہ میں دنیا بھر سے بڑی تعداد میں معتمرین کی آمد ہوئی ہے۔ تقریبا 350 کمپنیاں اور فاؤنڈیشن موجود ہیں جو ضیوف الرحمن کو ان کی آمد پر بہترین خدمات فراہم کرتی ہیں۔ ان کو سعودی عرب ایئرپورٹ پر اترنے سے لیکر واپسی تک عمرہ ادائیگی کے تمام مراحل ادا کرنے کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×