احوال وطن

مالیگاؤں میں دسواں آل مہاراشٹرا مسابقۂ تقسیر قرآن و چھٹا مسابقہ حفظِ حدیث کامیابی سے ہمکنار

مالیگاؤں: 15؍فروری (کامران انصاری/ ساجد قاسمی) ادارہ خزیمہ ابنِ ثابت رح مالیگاؤں کے زیرِ اہتمام دسواں آل مہاراشٹرا مسابقۂ تفسیرِ قرآن و چھٹا مسابقۂ حفظِ حدیث شریف بتاریخ ۱۸ جمادی الثّانیہ ۱۴۴۱ھ بمطابق 13 فروری 2020 بروز جمعرات شہرِ مالیگاؤں غربید مسجد منعقد ہوا جو نہایت کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ امتیازی انعامات حاصِل کرنے والے دو خوش نصیب طالبانِ علم کو عنقریب عُمرے کے لئے "حرمین شریفین” روانہ کیا جائے گا۔  مسابقہ کی پہلی نشست کی صدارت حضرت مولانا سراج احمد صاحب قاسمی دامت برکاتہم نے فرمائی اور دوسرے سیشن کی صدارت لئے حضرت مولانا مُفتی سراج احمد صاحب ملّی دامت برکاتہم تا دمِ اخیر جلوہ افروز رہے، مسابقہ صبح نَو بجے سے شروع ہُوا اور رات 2 بجے اختتام پذیر ہُوا جِس میں مہاراشٹر بھر کے طلباءِ عزیز کے ساتھ ساتھ عُلماءِ کرام نے بھی شرکت کی اور شاملِ مُسابقہ مساھمین نے نہایت ہی جاذبانہ انداز میں اپنی محنتوں کا مظاہرہ کیا۔
بعدہ جج کی حیثیت سے تشریف لائے ممبئی کے مشھور عالم دین مولانا شاھد معین قاسمی صاحب نے اپنے تجربات کی روشنی میں طلباء کو مفید مشوروں سے نوازتے ھوئے مسابقہ کے انعقاد پر ادارہ خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ذمہ داران کو مبارکبادی سے نوازا

انعامات سے قبل جمیعت عُلماء مالیگاؤں کے صدر اور دار العلوم دیوبند کے رُکنِ شورٰی حضرت مولانا مُفتی محمّد اسماعیل صاحب قاسمی نے شاملِ مسابقہ تمام ہی طلباء اور انکے اساتذہ کو مبارکبادی پیش کی اور طلباء سے نصیحت آموز خطاب کیا۔

تمام شرکاء مسابقہ کو معارف القرآن کا مکمّل سیٹ (آٹھ جِلد) اور معارف الحدیث کا مکمّل سیٹ ٹوپی رومال اور دیگر ھدایا سے نوازا گیا جبکہ سوپر سیون کیلئے دونوں فروعات کے چودہ (14) ممتاز طلباء میں سے آٹھ طلباء کو مزید دو دو (2) ہزار روپیے اور مختصّ کیے گئے چھ (6) ممتازین کو اعلانات کے ذریعے بتائے گئے گراں قدر انعامات سے نوازا گیا جِن کی تفصیل حسبِ ذیل ہے-
#مسابقہء تفسیر کے خوش نصیب انعامات یافتہ طالبانِ علم#

پہلا انعام :- سعادتِ عُمرہ
(مُحمّد توصیف محمد رفیق- مدرسہ معہد ملّت مالیگاؤں)

دوسرا انعام :- اکّیس ہزار روپیے نقد
(مُحمّد جُنید عبد الرحیم- دارالعلوم اصحابِ صُفّہ امراوتی)
تیسرا انعام :- گیارہ ہزار روپیے نقد
(شیخ مُبین شیخ اسمعیل- مدرسہ عربیّہ مدینۃُ العُلوم لاتور)

#مسابقہء حفظِ حدیث کے انعامات یافتہ طالبانِ علم#

پہلا انعام :- سعادتِ عُمرہ
( سید عدنان سید صلاح الدین منھاجُ العُلوم رنجنی)
دوسرا انعام :- اکّیس ہزار روپیے نقد
(محمّد انس محمدجیلانی مدرسہ سراجُ العُلوم دھولیہ)
تیسرا انعام :- گیارہ ہزار روپیے نقد
(شیخ فرحان عبد العزيز – جامعہ ابو القاسِم صلی اللہ علیہ و سلم مالیگاؤں)

رات 2 بجے صدرِ مسابقہ کی دُعا پر مسابقہ اختتام پذیر ہُوا-
اخیر میں مولانا عمران اسجد ندوی صاحب (ناظمِ مُسابقہ و صدر ادارہ خُزیمہ ابنِ ثابت رح ) نے عُلماء کرام و حکم صاحبان و حاضرین مسابقہ کا شکریہ ادا کیا اور مکمّل طور پر مسابقہ کے اختتام کا اعلان کیا۔
مسابقہ کو کامیاب بنانے کیلئے ادارہ کے تمام ارکان بالخصوص حافظ انعام الرحمن ناولٹی‘ حافظ محمد ساجد اشاعتی‘ حافظ ساجد اختر تجویدی‘ حافظ مختار جمالی‘ حافظ نعیم الرحمان پریاگی‘ حافظ مصدق تجویدی‘ قاری عارف فلاحی‘ قاری دانیال‘ مولانا شمیم زاھد بیتی‘ حافظ سعید اشاعتی وغیرہ نے کلیدی کردار ادا کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×