احوال وطن

تحریک علماء ہند کی جانب سے لاتور میں علماء حفاظ کے لیے ہیلتھ اسکیم کانفرنس کا کامیاب انعقاد

لاتور: 27؍نومبر (عصرحاضر) تحریک علماء ھند ضلع لاتور کی جانب سے مؤرخہ 24؍نومبر بروز جمعرات رات 8:00 بجے علماء کرام وحفاظ عظام کے لیے ہیلتھ اسکیم کانفرنس کا انعقاد عمل میں آیا۔ جس میں اسٹیٹ گورنمنٹ اور سنٹرل گورنمنٹ کی جانب سے ملنی والی طبی سہولیات کی جان کاری دی گئی نیز شہر لاتور کے مسلم ڈاکٹرس کی جانب سے علماء وحفاظ اور ان کے گھرانے کی طبی خدمات کے لیے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے ملنے والی سہولیات کا بھی اعلان کیا گیا۔ اس کانفرنس میں ڈیڑھ سو علماء وحفاظ اور ٢٥ مسلم ڈاکٹر حضرات نے شرکت فرمائی۔ کانفرنس کی صدارت حضرت مولانا حافظ عبدالجبار صاحب مظاہری نے فرمائی۔ مہمانانِ خصوصی کے طور پر
جناب ڈاکٹر چاند پٹیل صاحب‘ ڈاکٹر اسد خان، ڈاکٹر اسرار صاحب سگرے، ڈاکٹر خالد قاضی، اور ایڈوکیٹ الطاف قاضی، شریک تھے۔ جبکہ مفتی سید وسیم قاسمی ضلع صدر تحریک علماء ھند لاتور کی نگرانی اور حضرت مولانا محمد اسماعیل قاسمی نقشبندی مجددی کی سرپرستی میں یہ کانفرنس عمل میں لائی گئی۔ شہر لاتور میں اس نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس کے سبب تمام ہی علماء کرام اور ڈاکٹرس حضرات نے تحریک علماء کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور تحریک علماء کے تعاون کا یقین بھی دلایا
مفتی سید وسیم صاحب نے بتایا کہ تحریک علماء کی جانب سے ہیلتھ کارڈ دیا جائے گا ساتھ ہی اوشمان کارڈ کی تکمیل بھی کرائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×