احوال وطن

نماز عیدالاضحی اور قربانی سے متعلق امیرِ شریعت کرناٹک نے جاری کیں ہدایات

بنگلور: 24؍جولائی (عصر حاضر) نمازِ عید عیدالاضحی قربانی سے متعلق امیر شریعت کرناٹک حضرت مولانا صغیر احمد صاحب رشادی مہتمم دارالعلوم سبیل الرشاد بنگلور نے درجِ ذیل رہنمایانہ ہدایات جاری کیں:

۱) عید الاضحی کی نماز مساجد ، عیدگاہوں اور محلوں میں موجود بڑے ہالوں میں ادا کریں ۔
۲) نماز عید علی الصبح ۳۰-۶ بجے ادا فرمالیں ۔
۳) نماز عید کی صف بندی میں سوشل فاصلہ کا ضرور خیال رکھیں ۔
۴) عبادت گاہوں کی انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وقت سے پہلے انتظامات کو مکمل فرمالیں اورمتعین وقت میں نماز عید شروع فرمادیں۔
۵) صرف نماز اورعربی خطبہ پر اکتفاء کیا جائے ۔خطباء حضرات اس کا خاص خیال رکھیں۔
۶) نماز عید کے لئے بچوں کو اپنے ساتھ نہ لائیں، عمر رسیدہ حضرات سے گذارش ہے کہ وہ احتیاط فرمائیں۔
۷) مصافحہ اور معانقہ سے پرہیز کریں۔
۸) قربانی عظیم عبادت اورشعائر اسلام میں سے ہے ۔ قربانی کے تین دنوں (۱۰۔۱۱۔۱۲ ذی الحجہ )میں صاحب نصاب پر قربانی واجب ہے ، ان دنوں میں قربانی کے جانور کا خون بہانے سے افضل کوئی عمل نہیں ۔ قربانی کیے بغیر جانور کی رقم صدقہ کرنا جائز نہیں ہے ، یہ قربانی کا بدل نہیں ہوسکتاالبتہ پوری کوشش کے باوجود قربانی نہ کی جاسکے تو قربانی کے تین دنوں کے بعد جانور کی رقم یا جانور بطورِ صدقہ دیدیں۔
۹) ریاست کرناٹک کی حکومت کی جانب سے جن جانوروں کا ذبح ممنوع ہے (جیسے گائے اور اونٹ ) ان کے ذبح سے مکمل پرہیز کریں۔
۱۰) تمام احتیاطی تدابیر اور پاکی صفائی کا مکمل لحاظ رکھیں، خون ، غلاظت اور نا قابل استعمال اشیاء کو منسپالٹی کی جانب سے گندگی ڈالنے کے لئے جو جگہ مختص کی گئی ہے اپنی ذمہ داری سے گندگی وہاںڈالیں۔
۱۱) گلی کوچوں میں کھلے عام قربانی نہ کریں۔
۱۲) جانوروں کی نہ نمائش ہو اور نہ ان کا گشت کرائیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×